0
Wednesday 26 Feb 2020 11:16

فورٹ منرو، امامیہ طلبہ کا امید پاکستان ٹوور

متعلقہ فائیلیں
رپورٹ: ٹی ایچ بلوچ
 
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کے پروفیشنل ادارہ جات کے امامیہ جوانوں کے لیے ''سالانہ امید پاکستان تفریحی و تربیتی ٹوور'' کا اہتمام جنوبی پنجاب کے سیاحتی مقام فورٹ منرو پر کیا گیا، جس میں ملتان کے پروفیشنل ادارے بہائوالدین زکریا یونیورسٹی، نشتر میڈیکل یونیورسٹی، این ایف سی، آئی ایس پی، نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کے طلباء نے شرکت کی۔ اس موقع پر آئی ایس او پاکستان کے ادارہ تربیت المہدی کے مسئول حجت الاسلام والمسلمین آقائے اسد نقوی، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے رہنما علامہ ساجد رضا اسدی، آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدر علی مہدی، سابق ڈویژنل نائب صدر جواد مصطفیٰ اور سبطین رضا نے شرکت کی۔ تربیتی ٹوور کو اسٹڈی سرکل، دروس اور مختلف ایکٹویٹیز کے ذریعے تربیتی مراحل سے گزارا گیا۔ ٹور کے دوران نوجوانوں میں تفریحی سرگرمیاں بھی کرائی گئیں۔ اس موقع پر سینیئرز کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ تفریحی مقامات پر تربیتی ماحول فراہم کرنا خوش آئند ہے، ایک صحت مند طالبعلم اور نوجوان ہی معاشرے کا بہترین فرد ثابت ہوسکتا ہے، آئی ایس او پاکستان کے نوجوان معاشرے کے کارآمد شہری ہیں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos
خبر کا کوڈ : 846792
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش