QR CodeQR Code

27 فروری کی مناسبت سے پاک فضائیہ نے نیا نغمہ جاری کر دیا

26 Feb 2020 12:20

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاکستانی قوم نے ہر قسم کے مشکل حالات کا جواں مردی سے مقابلہ کیا ہے، یہ نغمہ پاکستانی قوم کے عزم و حوصلے کی لازوال داستان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فضائیہ نے 27 فروری کی مناسبت سے نیا نغمہ جاری کر دیا، نغمے میں پاک فضائیہ کے شیر دل جوانوں کی بے مثال بہادری کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے 27 فروری کی مناسبت سے نغمہ جاری کر دیا، گلوکار شجاع حیدر نے اپنے تخلیق کردہ نغمے اللہ اکبر میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ اس حملے میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے 2 لڑاکا طیاروں کو بھی تباہ کیا، نغمے میں پاک فضائیہ کے شیر دل جوانوں کی بے مثال بہادری کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاکستانی قوم نے ہر قسم کے مشکل حالات کا جواں مردی سے مقابلہ کیا ہے، یہ نغمہ پاکستانی قوم کے عزم و حوصلے کی لازوال داستان ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 846852

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/846852/27-فروری-کی-مناسبت-سے-پاک-فضائیہ-نے-نیا-نغمہ-جاری-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org