QR CodeQR Code

ملتان، مزارات اولیاء پر آنیوالے عقیدتمندوں کے تاثرات پر مبنی ویڈیو رپورٹ

1 Mar 2020 12:20

نمائندہ اسلام ٹائمز نے ملتان میں مختلف مزارات کا دورہ کیا اور وہاں آنے والے عقیدت مندوں کے ساتھ بات چیت کی، اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا ان بزرگ ہستیوں کی تعلیمات سے بھی امت مسلمہ کوئی فیض حاصل کر رہی ہے۔؟ ان اولیاء کا حقیقی درس اور تعلیمات تھیں کیا۔؟ دہشتگردی، بدامنی اور فرقہ واریت کے اس دور میں کس طرح ایک مسلمان راہ نجات حاصل کرسکتا ہے۔؟


رپورٹ: ایس اے زیدی

ملتان کو مدینۃ الاولیاء کہا جاتا ہے، یہاں حضرت شاہ شمس تبریز (رہ)، حضرت بہاولدین ذکریا (رہ)، حضرت شاہ شاہ رکن عالم (رہ) سمیت مختلف بزرگ ہستیوں کے مزارات ہیں، ان بزرگوں نے اپنی تمام تر زندگی دین خدا کیلئے وقف کی اور رسول اکرم (ص) اور اہلبیت (ع) کی تعلیمات کی ترویج کی۔ یہی وجہ ہے کہ آج ان اولیاء کے مزارات پر ان کے عقیدت مند اور زائرین روزانہ بڑی تعداد میں آتے ہیں۔ نمائندہ اسلام ٹائمز نے ملتان میں مختلف مزارات کا دورہ کیا، وہاں آنے والے عقیدت مندوں کے ساتھ بات چیت کی اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا ان بزرگ ہستیوں کی تعلیمات سے بھی امت مسلمہ کوئی فیض حاصل کر رہی ہے۔؟ ان اولیاء کا حقیقی درس اور تعلیمات کیا تھیں۔؟ دہشتگردی، بدامنی اور فرقہ واریت کے اس دور میں کس طرح ایک مسلمان راہ نجات حاصل کرسکتا ہے۔؟ ان مزارات پر آکر کیا صرف روحانی تسکین حاصل کی جاسکتی ہے یا دین کی ترویج بھی ہوسکتی ہے۔؟ مزارات پر آنے والے زائرین خاص طور پر نوجوانوں نے جن خیالات کا اظہار کیا، وہ آپ اس ویڈیو رپورٹ میں دیکھ سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 847650

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/847650/ملتان-مزارات-اولیاء-پر-ا-نیوالے-عقیدتمندوں-کے-تاثرات-مبنی-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org