0
Monday 2 Mar 2020 01:04

دوحہ معاہدہ، خطے کے حالات اور پاکستان کے کردار سے متعلق ناصر عباس شیرازی کا انٹرویو

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل، معرف تھنک ٹینک کے چیئرمین، قانون دان اور آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدر ناصر عباس شیرازی کیساتھ اسلام ٹائمز نے دوحہ میں امریکہ اور افغان طالبان میں ڈیل پر ہونیوالے دستخطوں کے بعد افغانستان اور خطے میں مرتب ہونے والے اثرات، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کے فرار اور بھارت و کشمیر میں مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم پر بات کی۔ معروف تجزیہ کار اور سیاسی رہنماء نے کہا کہ احسان اللہ احسان کی رہائی سے سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہید ہونیوالے بچوں کے زخم تازہ ہوگئے ہیں، کشمیر اور بھارت میں ہونیوالے مظالم رکوانے کیلئے سفارتی کوششوں کیساتھ ساتھ جنگ کا ماحول بنانا ایک ضروری اقدام ہے۔ اسی طرح دوحہ میں ہونیوالے معاہدے کے مثبت اثرات بھی ہونگے، کشمیری مسلمانوں کو مزاحمتی بلاک سے استفادہ کرنا چاہیئے، میرے خیال میں کشمیریوں نے جس طرح حق تھا مزاحمت نہیں کی۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos
خبر کا کوڈ : 847692
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش