QR CodeQR Code

گلگت بلتستان میں ایم ڈبلیو ایم اور اسلامی تحریک کا اتحاد ہوسکے گا؟(1)

2 Mar 2020 02:51

اسلام ٹائمز: آنے والے انتخابات میں ماضی کے تجربات کو سامنے رکھتے ہوئے کیا ایم ڈبلیو ایم اور آئی ٹی پی کا اتحاد ممکن ہوسکے گا۔؟ اسلام ٹائمز کی خصوصی رپورٹ میں اسی امکان پر روشنی ڈالنے اور دونوں جماعتوں کے ذمہ داران سے موقف لینے کی کوشش کی گئی ہے۔


رپورٹ: لیاقت علی انجم

گلگت بلتستان میں الیکشن کی آمد آمد ہے، جون میں نون لیگ کی موجودہ حکومت کی مدت پوری ہو جائیگی، جس کے بعد نگران حکومت کا قیام عمل میں آئے گا۔ نگران حکومت اگست یا ستمبر میں الیکشن کرائے گی۔ گذشتہ انتخابات میں نون لیگ کو کامیابی ملی۔ دیگر جماعتوں میں اسلامی تحریک دوسرے نمبر رہی۔ آئی ٹی پی نے تین سیٹیں حاصل کیں جبکہ ایم ڈبلیو ایم دو، پیپلزپارٹی، تحریک انصاف ایک ایک سیٹ ہی لے سکیں۔ جی بی میں چونکہ مذہبی جماعتوں کا ووٹ بنک موجود ہے، تاہم ایم ڈبلیو ایم اور اسلامی تحریک کے مابین ممکنہ اتحاد کا معاملہ انتہائی اہم ہے۔ گذشتہ انتخابات میں چونکہ ان دونوں جماعتوں کا اتحاد نہ ہوسکا، تاہم آنے والے انتخابات میں ماضی کے تجربات کو سامنے رکھتے ہوئے کیا ایم ڈبلیو ایم اور آئی ٹی پی کا اتحاد ممکن ہوسکے گا؟ اسلام ٹائمز کی خصوصی رپورٹ میں اسی امکان پر روشنی ڈالنے اور دونوں جماعتوں کے ذمہ داران سے موقف لینے کی کوشش کی گئی ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 847785

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/847785/گلگت-بلتستان-میں-ایم-ڈبلیو-اور-اسلامی-تحریک-کا-اتحاد-ہوسکے-گا-1

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org