QR CodeQR Code

نوجوانوں کا ایران سے اظہارِ تشکر اور عرب عسکری اتحاد سے سوال

لاہور، کشمیر ہم شرمندہ ہیں کے عنوان سے آل پارٹیز یوتھ کانفرنس کی ویڈیو رپورٹ

8 Mar 2020 03:20

کانفرنس میں مسلم کانفرنس، یوتھ، جماعت اسلامی یوتھ، پیپلز یوتھ آرگنائیزیشن، اہلدیث یوتھ فورس، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، ایم ایس ایم، انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن، جعفریہ سٹوڈنٹس، اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ، پیپلز سٹوڈنٹ فیڈریشن اور دیگر طلباء اور یوتھ تنظیمات کے مرکزی نمائنگان نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سیکریٹریٹ لاہور میں کشمیر ہم شرمندہ ہیں کے عنوان سے آل پارٹیز یوتھ اینڈ طلباء کانفرنس منعقد ہوئی۔ مہناج یوتھ لیگ کے زیراہتمام منعقد ہونیوالی کانفرنس میں پاکستان کی 30 سے زاہد یوتھ اور طلباء تنظیمات نے شرکت کی، جس میں یوتھ تنظیمات میں سے آزادکشمیر کی ریاستی جماعت مسلم کانفرنس، مسلم لیگ (ق) یوتھ، جماعت اسلامی یوتھ، جمعیت یوتھ، پنجاب یوتھ، پیپلز یوتھ آرگنائیزیشن، انصاف یوتھ، آل پاکستان جنت یوتھ، اہلدیث یوتھ فورس پاکستان، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ، انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن، جعفریہ سٹوڈنٹ، اسلامی جمعیت طلبہ، اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ، پیپلز سٹوڈنٹ فیڈریشن اور دیگر طلباء اور یوتھ تنظیمات کے مرکزی نمائنگان نے شرکت کی اور مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم اور 200 سے زاہد دن سے لگے کرفیو پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔


خبر کا کوڈ: 849079

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/849079/لاہور-کشمیر-ہم-شرمندہ-ہیں-کے-عنوان-سے-ا-ل-پارٹیز-یوتھ-کانفرنس-کی-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org