QR CodeQR Code

ڈاکٹر نقوی شہید کی زندگی کے دلگداز حالات کے متعلق سید نثار ترمذی کے انٹرویو کا دوسرا حصہ

10 Mar 2020 01:38

البصیرہ چیپٹر لاہور کے مسئول کا ڈاکٹر نقوی شہید کے روز شہادت اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ شہید عارف حسین الحسینیؒ کو اگر ڈاکٹر شہید جیسا رفیق میسر نہ ہوتا تو شاید آج ہمارے پاس شہید حسینیؒ کے دور قیادت جیسا معیار موجود نہ ہوتا۔


سید نثار علی ترمذی نے شہید علامہ عارف حسین حسینی اور ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کی شخصیت، زندگی اور جدوجہد کو نہایت قریب سے دیکھا ہے۔ گذشتہ واقعات کو عمدہ موضوعات کے ساتھ جوڑ کر تاریخ کی منظر کشی کا بہترین فن رکھتے ہیں۔ علمی، تحقیقی ادارے البصیرہ سے وابستہ ہیں۔ موصوف نے حال ہی میں جماعت اسلامی کے بانی کی شخصیت کے ایک نمایاں پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے مولانا مودودی، داعی وحدت کے عنوان سے کتاب لکھی ہے۔ اس سے پہلے علامہ شہید عارف حسین حسینی نقیب وحدت کے عنوان سے انکی کتاب چھپ چکی ہے اور اب وہ آئی ایس او پاکستان کی تاریخ مرتب کرنیکا ارداہ رکھتے ہیں، سید نثار ترمذی 25 مزید شخصیات پر کتابیں لکھنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کی 25 ویں برسی پر 7 مارچ کو انکے ساتھ انٹرویو کو دو حصوں میں پیش کیا جا رہا ہے۔ دوسرا حصہ ناظرین اور قارئین کی خدمت میں حاضر ہے۔ (ادارہ)


خبر کا کوڈ: 849407

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/849407/ڈاکٹر-نقوی-شہید-کی-زندگی-کے-دلگداز-حالات-متعلق-سید-نثار-ترمذی-انٹرویو-کا-دوسرا-حصہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org