0
Friday 13 Mar 2020 07:22

جماعت اسلامی کی تکریم نسواں ریلی (ویڈیو رپورٹ)

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ اغیار کے ایجنڈے کی تکمیل کرتے ہوئے ملک میں ایک مخصوص طبقہ کی جانب سے حقوق نسواں کی آڑ میں بے حیائی کو فروغ دینے کے خلاف جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی جانب سے ضلع لیہ میں تکریم نسواں ریلی نکالی گئی، جس میں ایک بڑی تعداد میں باحجاب خواتین نے بچوں سمیت شرکت کی۔ ریلی جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی رہنماء غزالہ روف کے زیرقیادت لیہ مائنر سے نکالی گئی، جو پریس کلب پہنچ کر اختتام پزیر ہوئی، ریلی کے دوران خواتین نے مختلف پلے کارڈز اٹھا رکھتے تھے، جن پر ’’باپ ہمارا سائبان، بھائی ہمارا محافظ، شوہر میرے سر کا تاج، قوموں کی عزت ہم سے ہے، حیاء ہمارا ایمان، میری عزت میری حیاء، میری زندگی اللہ کی امانت، اسلامی اقدار ہمارا اثاثہ‘‘ جیسے نعرے درج تھے۔ ریلی میں جماعت اسلامی کی خواتین کارکنان کے علاوہ عام خواتین اور تحریک منہاج القرآن کی کارکنان نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک میں بے حیائی کا باعث بننے والے طبقے کو یکسر مسترد کرتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 849926
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش