0
Saturday 14 Mar 2020 19:04

ایم ڈبلیو ایم سندھ کے وفد کی صوبائی وزراء سے ملاقات

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے وفد کے ہمراہ ہفتہ کے روز وزیراعلیٰ ہاؤس میں وزیر بلدیات و مذہبی امور حکومت سندھ سید ناصر حسین شاہ سے ملاقات کی اور سندھ میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت سندھ زیارات مقدسہ سے لوٹ کر آنے والے مسافروں کے لئے سندھ بھر میں خصوصی اقدامات کو یقینی بنائے۔ انہوں نے مسافروں کو درپیش مشکلات اور مسائل کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ تمام شہریوں کے لئے سہولیات میسر کرے تا کہ سفر سے لوٹ کر آنے والوں کے لئے مسائل کو کم کیا جائے۔  علامہ باقر زیدی کے ہمراہ وفد میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنما مولانا علی انور جعفری، سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری علی حسین نقوی اور سیکرٹری فلاح و بہبود ارشد اللہ مکتبی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران حکومت سندھ کے نمائندوں میں صوبائی وزیرتعلیم سعید غنی، صوبائی وزیر صحت و انجینئرنگ میر شبیرخان بجارانی، چیف سیکرٹری سندھ سید ممتاز حسین شاہ، ہوم سیکرٹری سندھ محمد عثمان چاچڑ اور آئی جی سندھ مشتاق مہر بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 850319
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
مربوطہ فائل
ہماری پیشکش