QR CodeQR Code

ہر شہزادے کی گاڑی کو بھاگ کر ڈرائیو کرتے ہیں لیکن اُن سے حمایت حاصل نہیں کرسکے 

مسئلہ کشمیر پر ایران اور ترکی کے علاوہ کسی اسلامی ملک نے حمایت نہیں کی، میاں آصف اخوانی (ویڈیو انٹرویو)

ایران نے صرف کشمیری مظالم پر نہیں بلکہ فلسطین، عراق، روہنگیا سمیت ہر ظلم کیخلاف آواز بلند کی 

17 Mar 2020 18:39

ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے صدر اور جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے نائب امیر کا ''اسلام ٹائمز'' کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ ہمارے حکمران صرف شہزادوں کے ڈرائیور بن سکتے ہیں، اُن سے مسئلہ کشمیر پر حمایت حاصل نہیں کرسکتے، دنیا کے ہر عالمی فورم پر ایران اور ترکی نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی بھرپور حمایت کی ہے۔ 


اسلام ٹائمز۔ میاں آصف محمود اخوانی کا تعلق ملتان سے ہے، گذشتہ 45 سالوں سے اسلامی جمعیت طلبہ، جماعت اسلامی اور ملی یکجہتی کونسل کیساتھ وابستہ ہیں، یونین کونسل سطح سے لے کر صوبے کی مختلف ذمہ داریوں پر رہے ہیں، آج کل پاکستان بزنس فورم کے کوآرڈینیٹر بھی ہیں، اسکے ساتھ ساتھ ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے صدر، جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے نائب امیر، ضلعی امن کمیٹی کے ممبر بھی ہیں اور مختلف اداروں کی سرپرستی بھی کر رہے ہیں۔ ملتان میں اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرتے رہتے ہیں۔ ''اسلام ٹائمز'' نے ملک کے مختلف ایشوز، مسئلہ کشمیر، عالمی ممالک کی خاموشی، جنوبی پنجاب صوبے کے قیام اور ملی یکجہتی کونسل کی کارکردگی کے حوالے سے ان سے سوالات کئے ہیں، جو ویڈیو انٹرویو کی صورت میں حاضر خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 850848

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/850848/مسئلہ-کشمیر-پر-ایران-اور-ترکی-کے-علاوہ-کسی-اسلامی-ملک-نے-حمایت-نہیں-کی-میاں-آصف-اخوانی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org