QR CodeQR Code

انتظامی بنیادوں پر نئے صوبے بنائے جائیں تاکہ لوگوں کے مسائل حل ہوں 

تحریک صوبہ ملتان کے چیئرمین راو عبدالقیوم شاہین کا خصوصی انٹرویو 

ہمارا ملک لسانی اور علاقائی تعصب کا متحمل نہیں، صوبے کے نام پر لولی پاپ دیا جا رہا ہے

19 Mar 2020 00:32

تحریک صوبہ ملتان کے چیئرمین کا اسلام ٹائمز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ آبادی کے لحاظ سے پنجاب سب سے بڑا صوبہ ہے اور اسی طرح یہاں عوامی مسائل بھی زیادہ ہے، نئے انتظامی یونٹس سے لوگوں کو اُنکے دروازے پر مسائل کا حل ملے گا۔


رائو عبدالقیوم شاہین لوکل گورنمنٹ میں گزیٹڈ آفیسر ہیں، تحریک صوبہ ملتان کی مختلف ذمہ داریاں نبھاتے نبھاتے چیئرمین شپ تک پہنچے ہیں، اسکے علاوہ مختلف تنظیموں اور اداروں کیساتھ وابستہ ہیں، جنوبی پنجاب میں جہاں سرائیکی صوبے کی بات کی جا رہی ہے، وہیں ملتان کو صوبہ بنانے کے حوالے سے زور و شور سے تحریک چلا رہے ہیں۔ ''اسلام ٹائمز'' نے گذشتہ روز ان سے جنوبی پنجاب میں الگ صوبے کے حوالے سے انٹرویو کیا، جو حاضر خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 851005

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/851005/تحریک-صوبہ-ملتان-کے-چیئرمین-راو-عبدالقیوم-شاہین-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org