QR CodeQR Code

تفتان سے لیکر قرنطینہ سینٹرز منتقلی تک زائرین کی مشکلات برقرار (ویڈیو رپورٹ)

19 Mar 2020 00:30

اسلام ٹائمز؟: اس رپورٹ میں ہم آپکو آگاہ کریں گے کہ کس طرح اس حساس ترین مسئلہ پر حکومت نے اتنی بڑی کوتاہی کا مظاہرہ کیا۔؟ ان زائرین کو کس حالت میں رکھا گیا۔؟ انکے ساتھ کیا سلوک کیا گیا۔؟ بارڈر پر موجود زائرین پر پولیس اور ایف سی نے کس طرح ہوائی فائرنگ کی۔؟


رپورٹ: عدیل عباس زیدی

کورونا وائرس پاکستان سمیت دنیا بھر کیلئے درد سر بن چکا ہے، لیکن اس مسئلہ کو لیکر پاکستان میں خاص طور پر عراق و ایران سے آنے والے زائرین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جب یہ زائرین تفتان بارڈر پر موجود تھے، تو اس وقت نہ میڈیا کو رسائی ملی اور نہ وہاں کی صورتحال کے حوالے سے حقائق سامنے آئے، تاہم جب یہ زائرین سکھر، ڈیرہ غازی خان اور ڈیرہ اسماعیل خان کے قرنطینہ سینٹرز منتقل ہوئے تو حقائق سے پردہ اٹھنا شروع ہوا۔ جب ان زائرین کو قرنطینہ سینٹر ڈیرہ غازی خان منتقل کیا گیا، تب بھی ان کی مشکلات کم نہ ہوسکیں اور ان کیساتھ قیدیوں جیسا سلوک روا رکھا گیا۔ اس رپورٹ میں ہم آپ کو آگاہ کریں گے کہ کس طرح اس حساس ترین مسئلہ پر حکومت نے اتنی بڑی کوتاہی کا مظاہرہ کیا۔؟ ان زائرین کو کس حالت میں رکھا گیا۔؟ ان کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا۔؟ بارڈر پر موجود زائرین پر پولیس اور ایف سی نے کس طرح ہوائی فائرنگ کی۔؟ اور سب سے بڑھ کر جس وائرس کی بظاہر روک تھام کیلئے ان زائرین کو بیس روز تک روکا گیا، سینکڑوں افراد کو بغیر کسی میڈیکل ٹیسٹ اور سکریننگ کے، ایک ساتھ رکھ کر کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کی بجائے اس فروغ دینے کی بہت بڑی کوشش کی گئی۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 851173

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/851173/تفتان-سے-لیکر-قرنطینہ-سینٹرز-منتقلی-تک-زائرین-کی-مشکلات-برقرار-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org