QR CodeQR Code

ملتان میں زائرین کیلئے ایک اور شکنجہ گاہ تیار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا ملتان میں قرنطینہ سنٹر کا دورہ اور میڈیا سے گفتگو (ویڈیو رپورٹ)

19 Mar 2020 10:11

اسلام ٹائمز: ملتان میں قرنطینہ سنٹر کے معائنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مری سمیت تمام سیاحتی مقامات پر جانے پر پابندی لگا دی ہے، ڈی جی خان قرنطینہ میں لوگوں سے ملاقات میں انہوں نے اظہار اطمینان کیا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان سے رابطہ کرکے وہاں سہولیات فراہم کی جائیں گی۔


رپورٹ: ایس ایم نقوی

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا کے شبے میں 189 مریض داخل ہوئے، جن کے ٹیسٹ کئے گئے۔ پنجاب بھر میں 33 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ انہوں نے ملتان قرنطینہ سنٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل تفتان سے 1200 سے زائد افراد ملتان آئیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملتان انڈسٹریل سٹیٹ میں قائم قرنطینہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے کورونا کے لیے اقدامات 3 جنوری سے ہی شروع کر دیئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مری سمیت تمام سیاحتی مقامات پر جانے پر پابندی لگا دی ہے، ڈی جی خان قرنطینہ میں لوگوں سے ملاقات میں انہوں نے اظہار اطمینان کیا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان سے رابطہ کرکے وہاں سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ملتان میں بارہ سو زائرین تفتان سے آئیں گے، ہمارے پاس تین ہسپتال اور 41 ہیلتھ یونٹس ہیں۔ پنجاب حکومت کسی بھی قسم کی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 851216

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/851216/وزیراعلی-پنجاب-عثمان-بزدار-کا-ملتان-میں-قرنطینہ-سنٹر-دورہ-اور-میڈیا-سے-گفتگو-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org