1
Thursday 19 Mar 2020 05:21
نئے قرنطینہ سنٹر کے 62 بلاک جبکہ 3000 کمرے ہیں

ملتان میں بننے والے نئے قرنطینہ سنٹر کے حوالے سے خصوصی ویڈیو رپورٹ

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ثقلین نقوی

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا کے شبے میں 189 مریض داخل ہوئے، جن کے ٹیسٹ کئے گئے۔ پنجاب بھر میں 33 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ انہوں نے ملتان قرنطینہ سنٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل تفتان سے 1200 سے زائد افراد ملتان آئیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملتان انڈسٹریل سٹیٹ میں قائم قرنطینہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے کورونا کے لیے اقدامات 3 جنوری سے ہی شروع کر دیئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مری سمیت تمام سیاحتی مقامات پر جانے پر پابندی لگا دی ہے، ڈی جی خان قرنطینہ میں لوگوں سے ملاقات میں انہوں نے اظہار اطمینان کیا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان سے رابطہ کرکے وہاں سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کل بارہ سو زائرین تفتان سے آئیں گے، ہمارے پاس تین ہسپتال اور 41 ہیلتھ یونٹس ہیں۔ پنجاب حکومت کسی بھی قسم کی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos
خبر کا کوڈ : 851226
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش