0
Thursday 19 Mar 2020 20:48

کرونا وائرس کی وبا کے متعلق علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل اور حکومت سے مطالبات

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کرونا وائرس کی وبا اور پاکستان میں واپس آنیوالے زائرین کیساتھ ناروا سلوک کے متعلق اسلام آباد میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ ناگہانی آفات یا کسی بھی سنگین صورتحال سے نمٹنے کے لئے زندہ قومیں بہترین لائحہ عمل طے کرتی ہیں، خوف و ہراس کی فضا پیدا کرکے عوام کو نفسیاتی عوارض کا شکار کرنا دانشمندانہ عمل نہیں۔ تفتان بارڈر پر ناقص انتظامات کے سبب کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے نتیجے میں کسی بھی قسم کے نقصان کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس انسانی المیہ کو سیاست کی نذر کرنے والوں کی سوچ پر افسوس ہوتا ہے.

تفتان کے زائرین کے حوالے سے خواجہ آصف کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور حقیقت سے عدم آگہی کا ثبوت ہے، متاثر مریضوں اور ان کے اہلخانہ سے ہمدردی کے اظہار کی بجائے اسے انتقامی رنگ دیا جانا افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے حوالے سے سندھ حکومت کے اقدامات باقی صوبوں کی نسبت قدرے بہتر ہیں، تاہم ان میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے، پنجاب کی وزیر صحت کو چاہیئے کہ وہ مختلف علاقوں اور صحت کے مراکز کا دورہ کریں اور حالات کو قابو میں رکھنے کے لئے اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے صوبے کے عملی اقدامات ناکافی اور غیر تسلی بخش ہیں، بلوچستان حکومت کو چاہیئے کہ محض بیانات سے کام چلانے کی بجائے جنگی حکمت عملی طے کرے، تاکہ کرونا وائرس کو شکست دی جاسکے، عوامی رہنمائی اور آگہی کے سلسلے میں بلوچستان کے علماء اور دیگر مؤثر شخصیات کو بھی اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کرنا چاہیئے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos
خبر کا کوڈ : 851364
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش