QR CodeQR Code

تفتان سے 33 بسوں کا قافلہ 1270 زائرین کو لیکر ملتان پہنچ گیا (ویڈیو رپورٹ)

20 Mar 2020 14:51

ڈپٹی کمشنر ملتان زائرین میں گھل مل گئے اور انکے مسائل دریافت کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ہاتھوں سے ناشتہ بھی دیا، ڈی سی ملتان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے زائرین بھائیوں کو اولیاء کے شہر میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ 


اسلام ٹائمز۔ تفتان بارڈر کے راستے زیارات مقدسہ سے واپس آنے والے 1270 زائرین کو 33 بسوں کے ذریعے ملتان میں قائم کردہ قرنطینہ سنٹر میں پہنچا دیا گیا، زائرین کو ملتان پہنچنے پر کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق، ڈپٹی کمشنر عامر خٹک اور سی پی او ملتان زبیردریشک نے خوش آمدید کہا۔ زائرین کی رجسٹریشن کے بعد کمروں کی الاٹمنٹ کر دی گئی ہے اور ناشتہ بھی دیا گیا، 1270 زائرین میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔ قبل ازیں زائرین کے پہنچنے پر ضلعی حکومت کی جانب سے خیر مقدم اور خوش آمدید کہا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ملتان زائرین میں گھل مل گئے اور ان کے مسائل دریافت کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ہاتھوں سے ناشتہ بھی دیا، ڈی سی ملتان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے زائرین بھائیوں کو اولیاء کے شہر میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ناشتے، دوپہر اور شام کے کھانے کا اہتمام کیا گیا، ابتدائی چیک اپ کے بعد مرحلہ وار اسکریننگ ٹیسٹ کا عمل شروع کیا جائے گا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 851518

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/851518/تفتان-سے-33-بسوں-کا-قافلہ-1270-زائرین-کو-لیکر-ملتان-پہنچ-گیا-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org