0
Wednesday 25 Mar 2020 20:30

ہائی جیکر ہاشم قریشی کا اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی ویڈیو انٹرویو(حصہ2)

متعلقہ فائیلیںمقبوضہ جموں کشمیر کے آزادی پسند رہنماء ہاشم قریشی کا تعلق کشمیر کے شہر خاص سرینگر سے ہے۔ ہاشم قریشی گذشتہ 35 برس سے مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانیوالے بھارتی مظالم و تشدد کیخلاف عوامی تحریک کا سرگرم حصہ ہیں، 1971ء میں شہید مقبول بٹ کی سربراہی میں تربیت حاصل کرنیکے بعد ہندوستان کے ہوائی جہاز کو سترہ سال کی عمر میں ہی اپنے ساتھی اشرف قریشی کے ساتھ ملکر شہید مقبول بٹ کے بنائے ہوئے منصوبے کے تحت اغوا کرکے لاہور پہنچایا۔ ہاشم قریشی نے تقریباً گیارہ سال تک بھارت اور پاکستان میں قید کی زندگی گزاری ہے، اس سفر کے دوران انہوں نے چار کتابیں بھی لکھی ہیں، عسکری محاذ سے ابھرنے والے ہاشم قریشی کی سربراہی میں فعلاً آزادی کشمیر کی خاطر جموں و کشمیر ڈیموکریٹک لبریشن پارٹی ایک فعال تنظیم ہے۔ ہاشم قریشی ریاست جموں و کشمیر میں فرقہ واریت، تقسیم کشمیر اور کشمیر کے کسی بھی ملک کیساتھ الحاق کیخلاف ہیں اور پوری ریاست جموں و کشمیر کو ایک وحدت سمجھتے ہیں، انہوں نے ریاست جموں و کشمیر کے لوگوں کے مفاد اور South Asia میں امن کی خاطر کشمیر کو ایک آزاد اور خود مختار ملک بنانے کیلئے گونا گوں مشکلات و الزامات کا سامنا کیا ہے۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے ہاشم قریشی سے مقبوضہ کشمیر کے موجودہ حالات، عسکری محاذ، دفعہ 370، بھارتی مظالم اور مزاحمتی قیادت کے حوالے سے ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا۔ انٹرویو کا تفصیلی ہونا باعث بنا کہ اسے دو حصوں میں تقسیم کیا گیا، انٹرویو کا پہلا حصہ 22 مارچ کو آپکی خدمت میں پیش کیا گیا تھا، دوسرا حصہ آپ قارئین کرام کے پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos
خبر کا کوڈ : 851970
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش