0
Tuesday 24 Mar 2020 02:17

گلگت بلتستان میں لاک ڈائون

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ جی بی میں لاک ڈائون پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا۔ گلگت میں لاک ڈاؤن کے دوران شہری اپنے اپنے گھروں تک محدود رہے۔ بازاروں میں صرف اشیاء خورد و نوش اور میڈیکل سٹورز کی چند دکانیں کھلی رہیں۔ پیر کے روز گلگت شہر کی سڑکوں پر ہو کا عالم طاری تھا۔ سڑکیں سنسان اور دکانیں بند تھیں، شہر کے مختلف مقامات پر میڈیکل سٹورز اور اشیاء خورد و نوش کے علاوہ کھلنے والی دکانوں کو پولیس نے صبح کے اوقات میں ہی بند کروایا دیا، جبکہ تین یا تین سے زائد افراد کے ساتھ چلنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ صبح 10 بجے کے بعد گلگت شہر کی مرکزی شاہراہ پونیال روڈ، بے نظیر چوک، اتحاد چوک اور ائیرپورٹ روڈ پر پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کرکے شاہراہ ٹریفک کے لئے بھی بند کر دی۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos
خبر کا کوڈ : 852193
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
مربوطہ فائل
ہماری پیشکش