QR CodeQR Code

کورونا وائرس سے مقابلہ کا واحد راستہ احتیاط ہے

لیہ، مختلف مکاتب فکر کی نمائندہ شخصیات کی کورونا بارے گفتگو (ویڈیو)

25 Mar 2020 12:42

اسلام ٹائمز: اس رپورٹ میں ہم کورونا وائرس کو لیکر جنوبی پنجاب کے ضلع لیہ کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کرینگے اور سب سے اہم یہ کہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات، جو کہ ضلعی امن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے اپنے اپنے مسالک کی نمائندگی کرتی ہیں، کے تاثرات اس رپورٹ کا حصہ ہونگے۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر ضلع لیہ اظفر ضیاء کی بات چیت بھی اس رپورٹ میں شامل ہوگی۔


رپورٹ: ایس اے زیدی

کورونا وائرس کی وبا روز بروز دنیا بھر میں شدت اختیار کرتی جا رہی ہے اور اسی طرح پاکستان میں بھی صورتحال باعث تشویش ہے۔ اس وقت ملک بھر میں کورونا وائرس سے 972 شہری متاثر ہوچکے ہیں اور اس وبائی مرض کا شکار ہونے والے 6 مریض شہید ہوچکے ہیں۔ پنجاب میں اس وقت کورونا کے 281 مریض موجود ہیں۔ صوبہ بھر میں اس وقت جزوی لاک ڈاون کی صورتحال ہے، اس رپورٹ میں ہم کورونا وائرس کو لیکر جنوبی پنجاب کے ضلع لیہ کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کریں گے اور سب سے اہم یہ کہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات، جو کہ ضلعی امن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے اپنے اپنے مسالک کی نمائندگی کرتی ہیں، کے تاثرات اس رپورٹ کا حصہ ہوں گے۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر ضلع لیہ اظفر ضیاء کی بات چیت بھی اس رپورٹ میں شامل ہوگی۔ لیہ بھر میں اب تک کورونا کا ایک مریض بھی موجود نہیں۔ تاہم احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ضلع بھی میں تعلیمی و کاروباری مراکز، دفاتر وغیرہ بند ہیں۔ ضلعی انتظامیہ صوبائی و وفاقی حکومت کے احکامات پر عملدرآمد کرانے کی سنجیدگی سے کوشش کر رہی ہے۔

کورونا سے بچنے اور اس کا سدباب کرنے کا واحد حل صرف اور صرف احیتاط کو ہی قرار دیا جا رہا ہے۔ حکومت کی بھرپور کوشش نظر آرہی ہے کہ اس وائرس کو کسی طور پر بھی مزید پھیلنے سے روکا جائے۔ ضلع لیہ میں پولیس کیساتھ ساتھ پاک فوج کے دستوں کو بھی طلب کیا گیا، تاکہ لاک ڈاون کے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جاسکے اور اس وبائی مرض کا مقابلہ کیا جاسکے۔ لیہ میں صورتحال مجموعی طور پر فی الحال حکومتی کنٹرول میں نظر آرہی ہے۔ پاک فوج اور پولیس کے دستوں نے گذشتہ روز فلیگ مارچ بھی کیا۔ لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں۔ اراکین ضلعی امن کمیٹی نے اس صورتحال میں عوام پر بھرپور زور دیا ہے کہ وہ صرف اور صرف احتیاط کریں اور حکومت کیجانب سے جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔ 


خبر کا کوڈ: 852397

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/852397/لیہ-مختلف-مکاتب-فکر-کی-نمائندہ-شخصیات-کورونا-بارے-گفتگو-ویڈیو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org