QR CodeQR Code

ایران پر امریکی پابندیوں کو فوری ختم ہونا چاہیئے

ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

29 Mar 2020 20:40

جماعت اسلامی سندھ کے امیر و رکن مرکزی مجلس شوریٰ کا ”اسلام ٹائمز“ کیساتھ خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ ایران پر امریکا نے جو پابندیاں لگائی ہوئی ہیں، انہیں فوری ختم ہونا چاہیئے، ایران نے بھی جس جذبے، ولولے اور صبر و تحمل کیساتھ امریکی پابندیوں کو برداشت کیا ہے اور جس طرح سے وہ آگے بڑھ رہا ہے، مجھے امید ہے کہ ہم دنیا کو بتا دینگے کہ دنیا کے خدا یہ لوگ نہیں بلکہ اصل ذات اللہ کی ہے، وہی دنیا کے اندر لوگوں کو انصاف دیگا، ایران سے امریکی ظالمانہ پابندیاں ہٹانے کیلئے پاکستان نے بڑا اچھا کردار ادا کیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے کھل کر بیان دیا ہے کہ ایران سے ناحق پابندیاں ختم ہونی چاہیئے، خاص طور پر اسوقت میں کہ جب انسانیت تلملا رہی ہے، ایران میں اتنا بڑا نقصان ہو رہا ہے، امریکا میں بھی نقصان ہو رہا ہے، پتہ نہیں امریکی صدر یہ کیوں نہیں سمجھ رہا ہے کہ جس آگ کی بھٹی میں وہ کوشش کر رہے تھے کہ ایران کو جلایا جائے، اس سے زیادہ تیزی کیساتھ تو امریکا خود جل رہا ہے، اس لئے دنیا کو عبرت حاصل کرنی چاہیئے۔


محمد حسین محنتی جماعت اسلامی سندھ کے امیر ہیں۔ وہ 1946ء میں کاٹھیاوار، انڈیا میں پیدا ہوئے۔ انکی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے، تمام مذہبی اور سیاسی حلقوں میں وہ بڑی عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔ وہ 2002ء کے عام انتخابات میں کراچی سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ محمد حسین محنتی جماعت اسلامی کراچی کے بھی امیر رہ چکے ہیں۔ ”اسلام ٹائمز“ نے کورونا وائرس اور اس حوالے سے ملکی و عالمی صورتحال، کورونا وائرس امریکی سازش، کورونا وائرس کے شکار ایران کیخلاف امریکی و عالمی پابندیوں و دیگر موضوعات پر انکے ساتھ مسجد قبا گلبرگ میں قائم جماعت اسلامی سندھ کے آفس میں ایک مختصر نشست کی۔ اس موقع پر انکے ساتھ کیا گیا خصوصی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 853315

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/853315/ایران-پر-امریکی-پابندیوں-سے-متعلق-جماعت-اسلامی-سندھ-کے-امیر-محمد-حسین-محنتی-کا-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org