QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، اہلسنت علماء کا حکومتی پابندیوں کیخلاف سخت ردعمل

2 Apr 2020 14:17

اجلاس میں موجود علماء نے حکومت کو خبردار کیا کہ مرکزی حکومت کورونا کی آڑ میں قادیانیوں کی مدد اور پشت پناہی سے باز رہے، جبکہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زُلفی بخاری، وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی اور وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو فی الفور عہدوں سے ہٹایا جاٸے۔


رپورٹ: ایس علی حیدر

ڈیرہ اسماعیل خان کے مدرسہ جامعہ سراج العلوم میں قاری خلیل احمد سراج کی زیر صدارت اہلسنت علمائے کرام کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوباٸی حکومت کی طرف سے مساجد میں باجماعت نماز اور خطبہ جمعہ پر پابندی کے حوالے سے غور خوض ہوا۔ اس موقع پر تمام علماء نے متفقہ فیصلہ دیا کہ 5 وقت کی باجماعت نماز، خطبہ جمعہ اور بیان میں کسی قسم کی سرکاری مداخلت برداشت نہیں کی جاٸے گی، اگر حکومت نے کسی خطیب امام پر زبردستی فیصلہ مسلط کرنے کی کوشش کی تو سخت احتجاج کیا جاٸے گا۔ انہوں نے حکومت کو خبردار کیا کہ مرکزی حکومت کورونا کی آڑ میں قادیانیوں کی مدد اور پشت پناہی سے باز رہے، جبکہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زُلفی بخاری، وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی اور وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو فی الفور عہدوں سے ہٹایا جاٸے۔ آخر تمام علمائے کرام نے نے متفقہ یاداشت پر دستخط بھی کئے۔ اجلاس میں قاری محمد طارق، قاری اعجاز فاروقی، مفتی عبدالواحد قریشی، قاری عمیر فاروقی، قاضی افتخار صاحب، قاضی عبدالحلیم، حافظ مجید گوگاخیل، قاری خالد گنگوھی، خلیفہ محمد طیب، و دیگر موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 854177

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/854177/ڈی-آئی-خان-اہلسنت-علماء-کا-حکومتی-پابندیوں-کیخلاف-سخت-ردعمل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org