0
Sunday 5 Apr 2020 19:52

پیام ولایت اسکاؤٹس کی کراچی میں اسپرے مہم

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ پیام ولایت اسکاؤٹس کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے اسپرے مہم کا انعقاد نمائش چورنگی سے کیا گیا، جس کا افتتاح علامہ لطیف قمی، علامہ شبیر الحسن طاہری، یعقوب شہباز، حسن رضا سہیل، علی حسین نقوی، سرور علی و دیگر رہنماؤں نے کیا۔ نمائش چورنگی پر اسپرے مہم کے افتتاح کے موقع پر علامہ لطیف قمی کا کہنا تھا کہ حکومتی احکامات پر عملدر آمد کرتے ہوئے خود کو گھروں تک محدود کرنے اور سماجی رابطوں کو کم کرنے میں حکومت کے ساتھ تعاون کرنے والے شہری اپنے دلوں میں دکھی انسانیت کا جزبہ رکھتے ہیں، اگر سب لوگ آج سے پندرہ دنوں کے لئے خود کو گھروں تک محدود رکھیں تو انشاءاللہ ہم کورونا کی اس وباء کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 854842
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش