0
Thursday 9 Apr 2020 10:17

پاراچنار کورنٹائن سنٹر کی تفصیلی ویڈیو رپورٹ

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس این حسینی

پاراچنار میں مشتبہ افراد کے لئے شہر سے 2 کلومیٹر کے فاصلے پر دو مقامات پر قرنطینہ سنٹرز قائم کیے جا چکے ہیں۔ جن مین سے ایک گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر2 جبکہ دوسرا ٹیکنکل کالج پاراچنار میں قائم کیا جا چکا ہے۔ ان مقامات پر کچھ دنوں سے کل 14 افراد کو رکھا گیا ہے۔ جن کا تعلق ہے تو پاراچنار سے ہے، تاہم یہ لوگ پیشے کے لحاظ سے وہ حجام ہیں، جو گلگت میں محنت مزدوری کر رہے ہیں۔ تاہم جب وہاں کرونا کی وجہ سے حالات خراب ہوئے تو یہ لوگ واپس پاراچنار لوٹ آئے۔ چنانچہ کورنٹائن شدہ یہ سب لوگ گلگت سے آنے والے افراد پر مشتمل ہیں۔ ان میں سے 2 افراد کو اپنی مدت پوری کرنے اور تسلی ہونے پر 7 اپریل 2020ء کو فارغ کرکے گھر بھیجا جا چکا ہے۔ قارئین محترم! اس وقت کل 12 افراد قرنطینہ سنٹرز میں موجود ہیں۔ جن میں سے 10 افراد ٹیکنکل کالج پاراچنار جبکہ باقی 2 افراد ڈگری کالج نمبر2 میں رکھے گئے ہیں۔ قرنطینہ سنٹرز کے اندر کسی کو جانے اور ریکارڈنگ کرنے کی اجازت نہیں، حتیٰ میڈیکل سٹاف کو بھی ریکارڈنگ کی اجازت حاصل نہیں۔ متاثرین سے ملاقات کیلئے رشتہ داروں کو بھی خصوصی اجازت نامہ لینا پڑتا ہے۔ تاہم اسلام ٹائمز کی ٹیم نے میڈیکل سٹاف سے رابطہ کرکے اندر کی تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کی، جس کی تصدیق متاثرین کے رشتہ داروں نے بھی کر دی ہے۔ جسے اپنے قارئین و ناظرین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos
خبر کا کوڈ : 855496
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش