QR CodeQR Code

مفتی گلزار حسین نعیمی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

15 Apr 2020 15:43

اسلام ٹائمز سے خصوصی گفتگو میں سربراہ جماعت اہل حرم کا کہنا تھا کہ طالبان ہوں یا کوئی اور کسی کو ریاست کے اندر ریاست بنانے کا کوئی حق نہیں، مفتی منیب الرحمان حکومت کے اقدامات سے خوش نہیں تو اخلاقیات کا مظاہرہ کریں اور رویت ہلال کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیں یا پھر حکومت انکے عہدے کو توسیع دے، تاکہ یہ معاملہ ختم ہو جائے، ریاستی ادارے اسوقت وبا سے لڑ رہے ہیں، قوم کو تقسیم نہ کیا جائے۔


شیخ الحدیث مفتی گلزار احمد نعیمی پنجاب کے ایک علمی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے بارہ سال کی عمر میں قرآن پاک حفظ کیا۔ وہ مفتی اعظم پاکستان مفتی حسن نعیمی اور ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید کے شاگرد خاص ہیں۔ انہوں نے جامعہ نعیمیہ لاہور میں تعلیم کے دوران درس نظامی مکمل کیا، علاوہ ازیں مفتی صاحب نے پنجاب یونیورسٹی سے ماسٹرز بھی کیا۔ مفتی گلزار احمد نعیمی صاحب نے شہید سرفراز احمد نعیمی کے حکم پر 2002ء میں اسلام آباد میں جامعہ نعیمیہ کی بنیاد رکھی۔ اب تک وہ ہزاروں طلباء کو قرآن و سنت کی تعلیم سے آراستہ کرچکے ہیں۔ مفتی صاحب اتحاد بین المسلین کے حوالے سے اپنے نظریات کیلئے کافی شہرت رکھتے ہیں۔ انہوں نے متعدد ممالک کے علمی دورہ جات کئے، جن میں ایران اور اردن قابل ذکر ہیں۔ مفتی صاحب ملک کے معروف ٹی وی چینلز پر کئی ایک علمی مذاکروں میں شرکت کرچکے ہیں۔ وہ اہلسنت و الجماعت کی ملک گیر تنظیم کے مرکزی عہدہ دار بھی ہیں۔ اسلام ٹائمز نے لاک ڈاون کی صورتحال اور مذہبی رہنماوں کے ردعمل پر ایک مفصل انٹرویو کیا ہے، جو قارئین کے پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 856851

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/856851/مفتی-گلزار-حسین-نعیمی-کا-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org