1
1
Saturday 18 Apr 2020 00:59

ہنگو، سرکاری قرنطینہ سنٹر نہ ہونے پر انتظامیہ جامعہ العسکریہ نے اپنے دروازے کھول دیئے

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس اے زیدی

خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں معروف دینی درسگاہ جامعۃ العسکریہ کی انتظامیہ نے انسانی ہمدردی اور رواداری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے مدرسہ ہذا کو کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر قرنطینہ سنٹر کے طور پر پیش کر دیا، یاد رہے کہ ضلع میں ایک سرکاری ہسپتال موجود ہے، جہاں کورونا سے مقابلہ کیلئے مطلوبہ طبی سہولیات موجود نہیں تھیں۔ مدرسہ کے سرپرست علامہ خورشید انور جوادی نے بتایا کہ اس قرنطینہ سنٹر کیلئے 50 بیڈز اور ضرورت کا دیگر سامان اور تربیت یافتہ رضاکار بھی مہیا کئے گئے ہیں، یہ رضاکار کورونا کے باعث کسی مریض کی وفات کی صورت میں اس کے غسل اور تدفین کے فرائض بھی سرانجام دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ مدرسہ العسکریہ کیجانب سے علاقہ بھر میں ضرورت مندوں کو راشن و ادویات کی فراہمی اور کورونا سے بچنے کیلئے بھرپور آگاہی مہم بھی جاری ہے۔ واضح رہے کہ ضلع ہنگو میں فرقہ وارانہ بنیادوں پر اہل تشیع کا قتل عام کیا جاتا رہا ہے، تاہم ایک شیعہ مدرسہ کی انتظامیہ نے مشکل کی اس گھڑی میں اپنے دروازے بلاتفریق کھول کر خیر سگالی، انسانی ہمدردی اور جذبہ رواداری کی خوبصورت اور قابل تقلید مثال قائم کی ہے۔ مزید احوال اس رپورٹ میں علامہ خورشید انور جوادی کی زبانی ملاحظہ فرمائیں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos
خبر کا کوڈ : 857326
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

سید شوکت علی نقوی
Pakistan
ما شاء اللہ۔ بہت اچھا کام ہو رہا ہے۔ خلق خدا کی خدمت۔ اللہ تعالیٰ اور اہلبیت اجر عطا فرمائیں۔ آمین
ہماری پیشکش