QR CodeQR Code

علامہ ناصر عباس جعفری کا موجودہ حالات کے تناظر میں خصوصی ویڈیو انٹرویو

23 Apr 2020 23:45

اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں سربراہ ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان میں کورونا کی وبا پھیلی تو بہت نقصان ہوگا، حکومت جہاں صورتحال خراب دیکھے، وہاں کارروائی کرے اور مساجد بند کرے، مکتب اہل بیت کے ماننے والوں کیلئے ماہرین کی آراء بہت اہم ہیں، امریکہ خطے تنہا ہوگیا ہے، مقاومت کا بلاک پہلے سے کہیں زیادہ طاقتوار ہوگیا ہے، موجودہ صورتحال میں امریکہ مکمل طور پر بےنقاب ہوگیا ہے۔


علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ ہیں۔ راولپنڈی سے تعلق ہے۔ قم المقدس ایران سے علم دین حاصل کرنیکے بعد پاکستان تشریف لائے اور دین کی خدمت میں مصروف ہوگئے۔ اس دوران ملت جعفریہ میں قیادت کے بحران پر عمائدین کے مطالبے پر مجلس وحدت مسلمین کی قیادت کی ذمہ داری سونپی گئی، جسے وہ مسلسل نبھا رہے ہیں۔ ملت جعفریہ پاکستان کو سیاسی شعور دینے میں بھی علامہ ناصر عباس جعفری کا کردار نمایاں ہے۔ وحدت مسلمین کے حوالے سے بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اتحاد امت کے داعی ہیں۔ تکفیریت کیخلاف بھی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں، کرونا کے بعد موجودہ ملکی اور عالمی صورتحال پر اسلام ٹائمز کو خصوصی انٹرویو دیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ دنیا بدل رہی ہے اور بینا آنکھیں امریکہ اور اسکے اتحادیوں کے زوال کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہی ہیں۔ بہت ہی دلچسپ اور معلومات پر مبی انٹرویو ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 858578

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/858578/علامہ-ناصر-عباس-جعفری-کا-موجودہ-حالات-کے-تناظر-میں-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org