QR CodeQR Code

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی ملتان میں میڈیا سے گفتگو (ویڈیو)

24 Apr 2020 01:33

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے مسئلے پر فنڈز نہ ہونے سے ثابت ہوا ہے کہ حکومت کے پاس ہیلتھ ایمرجنسی کیلئے کچھ بھی نہیں ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ آئندہ بجٹ میں قدرتی آفات کا مقابلہ کرنے کیلئے صحت کے حوالے سے خصوصی فنڈز مختص کئے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ موجودہ اور سابقہ حکمران ہیلتھ سیکٹر کی تباہی کے ذمہ دار ہیں، حکومتیں اپنے حصے کا کام کرتیں تو ہم طبی آلات کے لئے امریکہ کی طرف نہ دیکھتے، حکومتیں جب بھی فنڈز قائم کرتی ہیں، ان کی تقسیم کا کوئی پتہ نہیں چلتا، کورونا وائرس کی وجہ سے پوری انسانیت مشکل میں ہے، حکومت کی جانب سے جاری کردہ امداد ابھی تک 25 فیصد متاثرین تک بھی نہیں پہنچ سکی، وزیراعظم کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے نیشنل ایکشن پلان بناتے تو آج حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پر ہوتیں، کشمیر میں بھارتی فوج کورونا وائرس کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے، کشمیر میں مسلسل لاک ڈاون اور بھارت میں ہونے والے مظالم پر او آئی سی کا اجلاس بلایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دار ارقم سکول ملتان میں جماعت اسلامی و الخدمت فاونڈیشن کی طرف سے معذور افراد میں راشن کی تقسیم کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر جنوبی پنجاب راو محمد ظفر، امیر ضلع ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی، الخدمت فانڈیشن جنوبی پنجاب کے صدر ڈاکٹر اشرف علی عتیق، جنرل سیکرٹری صہیب عمار صدیقی، چودھری اطہر عزیز ایڈووکیٹ، کنور محمد صدیق اور حسان اخوانی بھی موجود تھے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos
 


خبر کا کوڈ: 858596

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/858596/امیر-جماعت-اسلامی-پاکستان-سینیٹر-سراج-الحق-کی-ملتان-میں-میڈیا-سے-گفتگو-ویڈیو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org