0
Friday 24 Apr 2020 01:33

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی ملتان میں میڈیا سے گفتگو (ویڈیو)

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ موجودہ اور سابقہ حکمران ہیلتھ سیکٹر کی تباہی کے ذمہ دار ہیں، حکومتیں اپنے حصے کا کام کرتیں تو ہم طبی آلات کے لئے امریکہ کی طرف نہ دیکھتے، حکومتیں جب بھی فنڈز قائم کرتی ہیں، ان کی تقسیم کا کوئی پتہ نہیں چلتا، کورونا وائرس کی وجہ سے پوری انسانیت مشکل میں ہے، حکومت کی جانب سے جاری کردہ امداد ابھی تک 25 فیصد متاثرین تک بھی نہیں پہنچ سکی، وزیراعظم کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے نیشنل ایکشن پلان بناتے تو آج حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پر ہوتیں، کشمیر میں بھارتی فوج کورونا وائرس کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے، کشمیر میں مسلسل لاک ڈاون اور بھارت میں ہونے والے مظالم پر او آئی سی کا اجلاس بلایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دار ارقم سکول ملتان میں جماعت اسلامی و الخدمت فاونڈیشن کی طرف سے معذور افراد میں راشن کی تقسیم کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر جنوبی پنجاب راو محمد ظفر، امیر ضلع ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی، الخدمت فانڈیشن جنوبی پنجاب کے صدر ڈاکٹر اشرف علی عتیق، جنرل سیکرٹری صہیب عمار صدیقی، چودھری اطہر عزیز ایڈووکیٹ، کنور محمد صدیق اور حسان اخوانی بھی موجود تھے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos
 
خبر کا کوڈ : 858596
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش