0
Saturday 25 Apr 2020 12:38

ڈی آئی خان میں آج بھی قدیمی روایات کے مطابق ماہ رمضان کے آغاز کا اعلان ہوتا ہے، ویڈیو رپورٹ

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس علی حیدر

خیبر پختونخوا کا جنوبی شہر ڈیرہ اسماعیل خان آج بھی قدیمی طور طریقوں کو زندہ رکھے ہوئے ہے، چاہے وہ محرم الحرام کے ایام ہوں یا ماہ رمضان، ڈیرہ کی عوام آج بھی اپنی قدیم روایات کے مطابق ان مہینوں کے آغاز کا اعلان کرتے ہیں۔ اندرون شہر میں واقع جامعہ مسجد شیعہ لاٹو فقیر جو کہ 1902ء میں تعمیر کی گئی تھی، تاریخی اعتبار سے بڑی اہمیت کی حامل ہے۔ جامعہ مسجد میں نماز جمعہ سمیت آئمہ معصومین علیہ السلام کی ولادتوں کے جشن، شہادت، محرم کے جلوس اور ماہ رمضان میں اعتکاف کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے۔ ماہ رمضان کا چاند نظر آتے ہی اس مسجد میں بچے اور بڑوں کی خاصی تعداد ایک پُرکشش منظر دیکھنے کیلئے جمع ہو جاتی ہے، یہ منظر ماہ رمضان کی آمد کے اعلان کا ایک قدیمی طریقہ ہے، جس میں وقت مغربین فائر کریکرز جو بنیادی طور پر بڑی آواز پیدا کرنے کیلئے استعمال ہوتا ہے، کو ہوا میں چھوڑا جاتا ہے، جو دور دور سے آئے بچوں اور بڑوں کیلئے تفریحی منظر کا مصداق ہوتا ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos
خبر کا کوڈ : 858839
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش