QR CodeQR Code

کرونا متاثرین کی تعداد میں کمی نہ ہوئی تو لاک ڈاون میں سختی سے بھی دریغ نہیں کرینگے

وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان محمد ندیم قریشی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

28 Apr 2020 19:01

اسلام ٹائمز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اور وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان کا کہنا تھا کہ 26 فروری کو پاکستان میں کرونا کا پہلا مریض سامنے آیا اور اب دو مہینے ہوگئے ہیں، اگر اس تعداد کو دیکھا جائے تو پاکستان دیگر ممالک سے بہتر ہے، پنجاب میں اسی فیصد 20 نکاتی ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جا رہا ہے، جہاں قوانین کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، وہاں انتظامیہ کارروائیاں کر رہی ہے۔


محمد ندیم قریشی یکم اکتوبر 1971ء کو اندرون شہر ملتان میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم گورنمنٹ ہائی سکول پاک گیٹ سے حاصل کی، بہائوالدین زکریا یونیورسٹی سے بی ایس سی (آنرز) کی ڈگری حاصل کی، 1998ء میں بطور کونسلر میونسپل کارپوریشن سیاست کا آغاز کیا، بعدازاں اپنے خاندانی بزنس میں مصروف ہوگئے، موجودہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے قریبی سمجھے جانے والے محمد ندیم قریشی نے پی ٹی آئی میں 2018ء کے الیکشن سے قبل شمولیت اختیار کی، ملتان کے شہری حلقے پی پی 216 سے اپنے کیریئر کا پہلا صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑا، جماعت کے ضلعی صدر کیجانب سے مخالفت کے باوجود سابق صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی اُمور اور تین مرتبہ صوبائی اسمبلی کے رکن بننے والے حاجی احسان الدین قریشی کو بھاری اکثریت سے شکست دی، اُنہیں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری (داخلہ) اور بعد میں پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت نامزد کیا گیا،  ندیم قریشی اسوقت وزیراعلٰی پنجاب کے ترجمان بھی ہیں۔ گذشتہ روز ملک کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے اُنکا انٹرویو کیا، جو حاضر خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 859529

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/859529/وزیراعلی-پنجاب-کے-ترجمان-محمد-ندیم-قریشی-کا-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org