QR CodeQR Code

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ حمید گل کے بیٹے عبداللہ گل کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

30 Apr 2020 23:54

تحریک جوانان کے صدر کا اسلام ٹائمز کے ساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ کورونا کے دوران امریکہ کی جانب سے ایران پر پابندیاں عائد کیے رکھنا غیر قانونی اور غیر انسانی عمل ہے، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ماہ صیام میں تمام مسلمان فلسطینی اور کشمیری مسلمانوں کے حق میں بولیں اور مظالم کی مذمت کریں۔ کشمیری اور فلسطینی مسلمان کئی دہائیوں سے مظالم بردارشت کر رہے ہیں، جس پر چپ رہنا گناہ ہے۔


لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ حمید گل مرحوم کے فرزند عبد اللہ گل نے ابتدائی تعلیم ایف جی سکول سے حاصل کی، نیو یارک یونیورسٹی سے بزنس میں ماسٹر کیا ہے، عبداللہ گل میثاق ریسرچ کے نام سے ایک سینٹر بھی چلا رہے ہیں، جسکا فوکس ہاٹ ریجن ہے۔ اس میں ایران، پاکستان، کشمیر، انڈیا اور افغانستان شامل ہیں۔ عبد اللہ گل محسنانانِ پاکستان فاونڈیشن ادارہ بھی چلا رہے ہیں، جسکا مقصد غیر سیاسی لوگوں کو اپنے ساتھ ملانا ہے۔ عبداللہ گل اسوقت تحریک جوانان کے صدر بھی ہیں۔ پاکستان سمیت بین الاقوامی حالات حاضرہ پر ایک خاص نقطہ نگاہ رکھتے ہیں، اسی لئے مختلف ٹی وی چینلز پر انکے بےلاگ تبصروں کو بیحد سراہا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز نے عبداللہ گل سے ملکی اور عالمی صورتحال پر خصوصی انٹرویو کیا ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 860011

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/860011/لیفٹیننٹ-جنرل-ریٹائرڈ-حمید-گل-کے-بیٹے-عبداللہ-کا-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org