QR CodeQR Code

اسلام ہی وہ دین ہے جو تمام ادیان میں سپر پاور ہونیکا حق رکھتا ہے

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی سید غلام شبیر بخاری کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

شہید محمد علی نقوی نے اپنے آپکو اسلام ناب محمدی میں مکمل طور پر ڈھال دیا تھا

4 May 2020 01:33

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی کا اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی ویڈیو انٹرویو میں کہنا تھا کہ اسلام میں اصلی نظریہ لیڈرشپ کا ہے، جسکی بدولت آج ایران محفوظ ہو رہا ہے، جسکو اپنی طاقت پر ناز تھا، آج وہ سرنگوں ہو رہا ہے، ہمارے نوجوانوں کو اپنے کردار کے ذریعے امام زمانہ علیہ السلام کے ظہور کی راہیں ہموار کرنی چاہیئں۔


علامہ سید غلام شبیر بخاری ایک ممتاز عالم دین ہیں، زمانہ طالبعلمی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر رہ چکے ہیں، بعدازاں دینی تعلیم کے حصول کیلئے قم المقدسہ چلے گئے، وطن واپسی پر مختلف اداروں اور مدارس کی سرپرستی کیساتھ ساتھ قومی، دینی و ملی اُمور میں اپنی خدمات انجام دیں، علامہ غلام شبیر بخاری کا شمار شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی اور ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی کے ساتھیوں میں ہوتا ہے۔ علامہ شبیر بخاری اسوقت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی کابینہ کا حصہ ہیں۔ گذشتہ روز ''اسلام ٹائمز'' نے شہدائے امامیہ، ایران اور مغرب کے مستقبل کے حوالے سے اُنکا ایک ویڈیو انٹرویو کیا جو کہ حاضر خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 860439

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/860439/ایم-ڈبلیو-پاکستان-کے-مرکزی-سیکرٹری-تنظیم-سازی-سید-غلام-شبیر-بخاری-کا-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org