QR CodeQR Code

شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

12 May 2020 22:28

اسلام ٹائمز سے خصوصی گفتگو میں ایس یو سی کے مرکزی نائب صدر اور سابق مشیر وزیراعلٰی کا کہنا تھا کہ پاراچنار امام بارگاہ کو جس طرح سے نشانہ بنایا گیا، اس سے صاف ظاہر ہوتا کہ یہ کوئی شیعہ سنی مسئلہ نہیں ہے، اس میں وہی عناصر ملوث ہیں جو افغانستان، ایران اور پاکستان کے حالات کو بہتر نہیں دیکھنا چاہتے، انکے پاس بہترین ایشو فرقہ واریت پھیلانا ہے، جسے ہمارے بزرگ علماء نے پنپنے نہیں دیا، دوسرے دن فوراََ امام بارگاہ کو کھڑا کر دیا گیا، جس سے فرفہ واریت پھیلانے کی کوشش دم توڑ گئی۔


شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر اور سابق مشیر وزیراعلٰی علامہ محمد رمضان توقیر کا بنیادی تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے، قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کے دور میں تحریک کی ضلعی صدارت سے باقاعدہ خدمات کا آغاز کیا، اسکے بعد تحریک کی صوبائی نائب صدارت اور پھر 1993ء میں صوبائی صدارت کی ذمہ داریاں انکو سونپی گئیں، 4 سال بعد تحریک کے مرکزی رہنماء کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیئے۔ خیبر پختونخوا میں مخصوص حالات کے باوجود یہاں اتحاد بین المسلمین کو فروغ دینے میں انکا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، وہ دینی جماعتوں کے غیر فعال اتحاد متحدہ مجلس عمل کے رہنما بھی رہے۔ ''اسلام ٹائمز'' نے علامہ رمضان توقیر سے جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال، یوم القدس، یوم علی اور دیگر مسائل پر بات چیت کی ہے، جو قارئین کی نذر ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 862292

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/862292/شیعہ-علماء-کونسل-کے-مرکزی-نائب-صدر-علامہ-محمد-رمضان-توقیر-کا-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org