0
Wednesday 13 May 2020 18:34

19رمضان المبارک یوم شہدائے کرم

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس این حسینی

آج 19 رمضان المبارک ہے۔ انیسویں کی رات شب ضربت امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے ساتھ ساتھ ایک روایت کے مطابق شب قدر بھی ہے، جس کی اہمیت ایک ہزار مہینوں سے بھی بڑھ کر ہے۔ کرم ایجنسی میں 1982ء سے علامہ سید عارف حسین الحسینی اور ان کے چند باوفا ساتھیوں (جن میں سے سابق پیش امام شیخ علی مدد مرحوم، علامہ سید عابد حسین الحسینی، علامہ سید محمد جواد ہادی، سابق سیکرٹری انجمن حسینیہ ڈاکٹر عابد علی شاہ، مرحوم سیکرٹری انجمن حسینیہ حاجی سید طاہر حسین وغیرہ قابل ذکر ہیں) کی تجویز پر یہ دن یوم شہدائے کرم کے نام سے منایا جاتا رہا ہے۔ اس دن کو مرکزی جامع مسجد پاراچنار میں 1961ء سے لیکر آج تک کے شہداء کی تصاویر کی نمائش منعقد کی جاتی ہے۔ شہداء کے خانوادوں سمیت ضلع کرم کے ہر طبقے کے لوگ اس نمائش کو دیکھنے دور دور سے پاراچنار کا رخ کرتے ہیں۔

شروع میں تو یہ روایت تھی کہ متمول گھرانے رمضان المبارک کے ابتدائی ایام سے ہی شہداء کے بچوں کے لئے کپڑے، سلائی مشین، پنکھے نیز گھر کی دوسری بنیادی ضروریات پر مشتمل مختلف قسم کے تحفے تحائف خریدنے کے علاوہ نقد رقومات کے ذریعے انہیں عید کی خوشیوں میں اپنے ساتھ شریک کیا کرتے تھے۔ یہ تحفے مرکزی جامع مسجد میں 19 رمضان المبارک کے دن کو تقسیم کئے جاتے تھے۔ تاہم پہلے کی طرح اب وہ روایت باقی نہیں رہی ہے۔ جب شہداء کے خانوادوں اور یتیموں کو جمع کیا جاتا تھا اور امیر و متمول حضرات اپنی بساط کے مطابق ان کو تحفے تحائف سے نوازا کرتے تھے۔ اس وقت یوم شہداء صرف تصاویر کی نمائش تک محدود رہ گئی ہے۔ تاہم امید ہے کہ مستقبل میں ایک بار اسے اسی نہج پر پہنچایا جائے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos
خبر کا کوڈ : 862511
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش