1
0
Thursday 14 May 2020 20:11

سانحہ کابل اسپتال کے حوالے سے خصوصی ویڈیو رپورٹ

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: عدیل عباس زیدی
 
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 12 مئی کو رمضان المبارک جیسے مقدس مہینے کے دوران سفاک اور درندہ صفت دہشتگردوں نے ظلم و بربریت کی تمام حدود پار کرتے ہوئے ایک زچہ و بچہ اسپتال پر وحشیانہ حملہ کر دیا۔ مسلح دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور ڈاکٹرز کے روپ میں برچی عوامی نامی ہسپتال کے میٹرنٹی وارڈ میں داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ اور پھر ہینڈ گرنیڈ سے دھماکے کیے، اس اہندوہناک حملہ میں اسپتال میں موجود نوزائیدہ بچوں، انکی ماوں، نرسز اور ڈاکٹرز سمیت اب تک کی اطلاعات کے مطابق 18 جیتے جاگتے انسان ابدی نیند سو گئے ہیں۔ افغان فورسز نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے ایک سو کے قریب افراد کی جانیں بچائیں اور دہشتگردوں کا بھرپور مقابلہ کیا۔

واضح رہے کہ کابل کے جس علاقہ میں یہ حملہ ہوا، وہاں زیادہ تر آبادی افغانستان کے ہزارہ قبائل کی ہے۔ اس اسپتال میں نوزائیدہ بچے اور خواتین موجود ہوتی تھیں۔ دہشتگردوں نے اپنی بزدلانہ سوچ کی عکاسی کرتے ہوئے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت معصوم بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا۔ اس قسم کے سفاکانہ حملہ کی انسانی تاریخ میں انتہائی کم مثالیں ملتی ہیں کہ جب وحشیانہ طرز عمل اختیار کرتے ہوئے معصوم بچوں اور عورتوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا ہو۔ مزید تفصیلات دیکھتے ہیں اس رپورٹ میں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos
خبر کا کوڈ : 862719
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

M ALi
Pakistan
Khuda in Dehshatgardon ko gharak kray
ہماری پیشکش