QR CodeQR Code

علامہ اقتدار نقوی اور آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر شہریار حیدر کا یوم القدس کے حوالے سے خصوصی انٹرویو

20 May 2020 00:12

ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل نے ''اسلام ٹائمز'' کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ کرونا جیسی وباء کے باوجود مظلوموں کی حمایت کرنا واجب ہے، ہم حکومتی ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے جمعة الوداع کے موقع پر تمام ظالموں کیخلاف آواز حق بلند کرینگے، جبکہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے ڈویژنل صدر کا کہنا تھا کہ گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی سابقہ روٹ پر القدس ریلی نکالی جائیگی۔


علامہ اقتدار حسین نقوی کا تعلق شور کوٹ ضلع جھنگ سے ہے، گذشتہ 25 سالوں سے ملتان میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، وہ ایک خطیب ہونے کیساتھ ساتھ امام جمعہ بھی ہیں، اپنی خطابت کے حوالے سے مسلسل پابندیوں کا شکار بھی رہتے ہیں، علامہ اقتدار حسین نقوی اسوقت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل ہیں، اس سے پہلے وہ مختلف ذمہ داریوں پر کام کرچکے ہیں. شہریار حیدر اسوقت امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے ڈویژنل صدر ہیں, اس سے قبل وہ یونٹ سے لے کر ڈویژنل جنرل سیکرٹری کی ذمہ داریوں پر کام کرچکے ہیں، بہائوالدین زکریا یونیورسٹی میں الیکڑیکل انجینئرنگ کے طالبعلم ہیں ''اسلام ٹائمز'' نے ان دونوں رہنمائوں سے یوم القدس کی تیاریوں کے حوالے سے انکا انٹرویو کیا۔ جو کہ حاضر خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 863678

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/863678/علامہ-اقتدار-نقوی-اور-آئی-ایس-او-ملتان-کے-ڈویژنل-صدر-شہریار-حیدر-کا-یوم-القدس-حوالے-سے-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org