QR CodeQR Code

تحریک آزادی القدس ملتان کے رہنمائوں کی پریس کانفرنس (ویڈیو)

20 May 2020 00:40

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک آزادی القدس کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ یوم القدس جہاں فلسطینی مسلمانوں کی حمایت کا مظہر ہے، وہیں عالم اسلام میں جہاں بھی ظلم ہو رہا ہے، اُسکے خلاف آواز اُٹھائیں گے، بھارت کرونا کی آڑ میں کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، مسلسل کشمیریوں کو نشان عبرت بنا رہا ہے، عالمی طاقتیں اور نام نہاد مسلمان لیڈر بدقسمتی سے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک آزادی القدس کے زیراہتمام مختلف جماعتوں کے رہنمائوں نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کی، جس میں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، جامعہ شہید مطہری کے پرنسپل علامہ قاضی نادر حسین علوی، مرکزی میڈیا کوارڈینیٹر پاکستان عوامی تحریک رائو محمد عارف رضوی، آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر شہریار حیدر، ایم ڈبلیو کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات انجینیئر مہر سخاوت علی سیال موجود تھے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ گذشہ سالوں کی طرح اس سال بھی فلسطینی اور کشمیری مسلمانوں کیساتھ حمایت کے طور پر عالمی یوم القدس منائیں گے، کرونا وائرس کیوجہ سے حکومتی ایس او پیز کے تحت علامتی احتجاج جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں ہونگے، ملتان میں بھی حسب معمول مجلس وحدت مسلمین، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے رہنما اور کارکنان علامتی احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 863688

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/863688/تحریک-آزادی-القدس-ملتان-کے-رہنمائوں-کی-پریس-کانفرنس-ویڈیو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org