QR CodeQR Code

وزیراعظم عمران خان یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کریں

عالمی یوم القدس سے متعلق جماعت اسلامی کے رہنماء حافظ نصراللہ عزیز کا خصوصی انْٹرویو

21 May 2020 16:38

جماعت اسلامی سندھ کے نائب صدر کا ”اسلام ٹائمز“ کیساتھ خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ سرزمین مقدس فلسطین پر اسرائیلی امریکی قبضے کے خاتمے تک ہمارے لئے ہر روز یوم القدس ہے، ماہ مبارک رمضان کے جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس بھرپور انداز میں منانا چاہیئے، وزیراعظم عمران خان یوم یکجہتی کمشیر کی طرح یوم القدس کو بھی سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کریں، کورونا وبا کے باعث اگر سڑکوں پر اجتماعات ممکن نہیں تو سوشل میڈیا پر عالمی یوم القدس کو بھرپور انداز میں منا کر پوری دنیا میں مسئلہ فلسطین سے متعلق آگہی پر مبنی پیغام پھیلایا جائے، شیعہ سنی تمام مسالک کو اس حوالے سے میدان میں آنا چاہیئے، سب کے عالمی یوم القدس کی مناسبت سے پیغامات آنے چاہیئے، بیت المقدس سمیت پورے مقبوضہ فلسطین کی آزادی کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہیگی۔


حافظ نصراللہ عزیز جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر کی حیثیت سے ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں، اس کیساتھ ساتھ وہ جماعت اسلامی کی ذیلی تنظیم جمعیت اتحاد علماء سندھ کے بھی قائم مقام صدر ہیں۔ انہوں نے جمعیت طلباء عربیہ سے تنظیمی فعالیت کا آغاز کیا، بعد ازاں انہوں نے جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی، وہ ضلع جیکب آباد، ضلع کشمور، کندھ کوٹ کے امیر بھی رہ چکے ہیں، 2003ء سے 2018ء تک صوبائی ڈپٹی سیکرٹری کے عہدے پر ذمہ داریاں انجام دیتے رہے۔ وہ جماعت اسلامی سندھ کے شعبہ فہم دین کے ناظم اور دینی و دنیاوی تعلیم کے ادارے جامعۃ الانصار کے بھی مسئول ہیں۔ ”اسلام ٹائمز“ نے مسجد قبا گلبرگ کراچی میں قائم جماعت اسلامی سندھ کے دفتر میں انکے ساتھ کورونا صورتحال اور عالمی یوم القدس کے موضوع پر ایک مختصر نشست کی۔ اس موقع پر ان کیساتھ کیا گیا خصوصی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 863883

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/863883/عالمی-یوم-القدس-سے-متعلق-جماعت-اسلامی-کے-رہنماء-حافظ-نصراللہ-عزیز-کا-خصوصی-ان-ٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org