QR CodeQR Code

یوم القدس کے حوالے سے علمائے کرام کا ویڈیو رپورٹ میں اظہار خیال

21 May 2020 23:12

اسلام ٹائمز: عالمی یوم القدس کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی، شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صدر علامہ حمید حسن امامی، مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ وحید عباس کاظمی، علامہ اصغر عسکری، تحریک حسینی پاراچنار کے صدر علامہ حاجی عابد حسین نے اسلام ٹائمز کیلئے خصوصی پیغام میں کہا کہ وقت آگیا ہے کہ تمام مسلمان اپنے قبلہ اول کی آزادی اور صیہونی ریاست کی نابودی کیلئے متحد ہو جائیں۔


رپورٹ: عدیل عباس زیدی

عالمی یوم القدس کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی، شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صدر علامہ حمید حسن امامی، مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ وحید عباس کاظمی، علامہ اصغر عسکری، تحریک حسینی پاراچنار کے صدر علامہ حاجی عابد حسین نے اسلام ٹائمز کیلئے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ غاصب اسرائیل کورونا وائرس سے کہیں زیادہ انسانیت کیلئے بڑا خطرہ ہے، وقت آگیا ہے کہ تمام مسلمان اپنے قبلہ اول کی آزادی اور صیہونی ریاست کی نابودی کیلئے متحد ہو جائیں، امام خمینی (رہ) نے یوم القدس کی بنیاد رکھ کر مسئلہ فلسطین اور قبلہ اول کو دنیا میں روشناس کرایا، جنرل قاسم سلیمانی نے مسئلہ قدس کیلئے بے پناہ خدمات انجام دیں، پاکستان میں کورونا ایمرجنسی کے دوران تمام تر احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک بھر میں یوم القدس کے جلوس نکالے جائیں گے اور اپنے فلسطینی بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیساتھ ساتھ امریکہ و اسرائیل سے اظہار نفرت کیا جائے گا۔ مزید احوال اس رپورٹ میں دیکھیئے۔


خبر کا کوڈ: 864041

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/864041/یوم-القدس-کے-حوالے-سے-علمائے-کرام-کا-ویڈیو-رپورٹ-میں-اظہار-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org