QR CodeQR Code

علامہ احمد اقبال رضوی کا یوم القدس کے حوالے سے خصوصی ویڈیو انٹرویو

22 May 2020 06:54

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ پاکستانی عوام فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجتی کیلئے اپنے گھروں پر فلسطینی پرچم لہرائیں، مسئلہ فلسطین کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ قاسم سلیمانی نے تحریک آزادی قدس کو چار چاند لگائے، شہید قاسم سلیمانی فرماتے تھے کہ جس طرح نماز پڑھنا واجب ہے، اسی طرح فلسطین کی آزادی کیلئے جدوجہد کرنا بھی واجب ہے۔ گریٹر اسرائیل کے دعوے کرنیوالی صیہونی ریاست آج اپنے گرد دیواریں قائم کرنے پر مجبور ہے، مزاحمتی قوتیں اسرائیلی سرحدوں پر بیٹھی ہیں۔ اسرائیل کی کسی بھی قسم کی غلطی اسکی نابودی کا باعث بنے گی۔ فلسطین کیساتھ ساتھ کشمیری مجاہدین کی جدوجہد بھی ان شاء اللہ ضرور کامیاب ہوگی، جس طرح مکہ، مدینہ تمام مسلمانوں کے ہیں، اسی طرح مسجد اقصیٰ بھی ہماری ہے۔


علامہ سید احمد اقبال رضوی اسوقت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے ذمہ داریاں سرنجام دے رہے ہیں، اس سے قبل وہ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری تربیت سمیت مختلف تنظیمی عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ علامہ صاحب امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی مجلس نظارت کے رکن بھی ہیں۔ ”اسلام ٹائمز“ نے علامہ سید احمد اقبال رضوی کیساتھ عالمی یوم القدس کی مناسبت سے ایک اہم ویڈیو انٹرویو کا اہتمام کیا، جو ناظرین کیلئے پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 864149

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/864149/علامہ-احمد-اقبال-رضوی-کا-یوم-القدس-کے-حوالے-سے-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org