QR CodeQR Code

سعودی حکومت غیر شرعی اور غیر قانونی ہے

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو (حصہ اول)

سعودی عرب اور امریکہ نے دنیا میں دہشتگرد لشکروں کی بنیاد ڈالی

1 Jun 2020 04:18

اسلام ٹائمز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان کا اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ تاریخ میں آل سعود جیسا مجرم خاندان شائد ہی ملے، شعائر اللہ کو ڈھانے پر پوری دنیا کے شیعہ، سنی مسلمان آل سعود سے سخت نالاں ہیں، اس خاندان نے اپنے اقتدار کیلئے دنیا بھر میں مذہب کا ناجائز استعمال کیا اور مسلم امہ کو تفرقہ کی آگ میں دھکیل دیا۔ امت مسلمہ ان سے آج یہ پوچھتی ہے کہ کیسے تم نے سرزمین وحی پر شراب خانوں اور جوئے کے اڈوں کی اجازت دی۔؟ تم کیسے خادم حرمین ہو، جو ٹرمپ کی بیوی اور بیٹی، جیسی نامحرم عورتوں سے ہاتھ ملاتے ہو۔؟ سعودی عرب اور امریکہ نے ہی دنیا میں دہشتگرد لشکروں کی بنیاد ڈالی۔ القاعدہ سے لیکر خونخوار داعش کی تشکیل تک میں سعودی شہزادے بندر بن سلطان کا کرادر ہے۔


علامہ مقصود علی ڈومکی کا تعلق صوبہ سندھ اور بلوچستان کے سنگ پر واقع ضلع جیکب آباد سے ہے، انکا شمار انقلابی، فعال اور متحرک علمائے کرام میں ہوتا ہے۔ علامہ صاحب اسوقت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان کی حیثیت سے ملی و قومی فرائض ادا کر رہے ہیں، جبکہ اس سے قبل ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکرٹری جنرل اور اس سے پہلے ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے سیکرٹری جنرل بھی رہ چکے ہیں۔ علامہ مقصود علی ڈومکی ہمیشہ ملی معاملات کے حل میں پیش پیش رہتے ہیں اور ملکی و بین الاقوامی حالات پر بھی اچھی نظر رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے یوم انہدام جنت القیع اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی مسئلہ فلسطین پر امت مسلمہ کو کی جانیوالی نصیحتوں کے حوالے سے علامہ مقصود ڈومکی کیساتھ ایک تفصیلی ویڈیو انٹرویو کیا، جو قارئین کے پیش خدمت ہے، (انٹرویو کو طولانی ہونے کیوجہ سے دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے)۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 865864

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/865864/ایم-ڈبلیو-پاکستان-کے-مرکزی-ترجمان-علامہ-مقصود-علی-ڈومکی-کا-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو-حصہ-اول

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org