QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو (حصہ دوئم)

2 Jun 2020 02:30

اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی انٹرویو کے دوران مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان کا کہنا تھا کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز کے مزار کی بے حرمتی کا واقعہ چار ماہ قبل پیش آیا، معلوم نہیں رسول اللہ (ص) کی بیٹی کے مزار کی بے حرمتی پر خاموش رہنے والے مولانا فضل الرحمان اور مولانا طاہر اشرفی اب کیوں اتنا شور مچا رہے ہیں۔؟ دنیا جانتی ہے کہ مزارات کی بے حرمتی داعش اور وہابیت کا طرز تفکر ہے۔ حضرت عمر بن عبدالعزیز اہل تشیع کے نزدیک محترم شخصیت ہیں۔ فلسطین کے حوالے سے عرب ممالک کے خائن حکمرانوں کو فیصلہ کرنے کا کوئی اختیار نہیں، فلسطین بحر سے نہر تک فلسطینیوں کا ہے۔ روزانہ کورونا سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد تو بتائی جاتی ہے لیکن فلسطین میں روزانہ زخمی اور شہید ہونیوالوں کی تعداد چھپائی جاتی ہے۔ اسرائیل کبھی حقیقت تھا، نہ ہے اور نہ کبھی ہوگا۔


علامہ مقصود علی ڈومکی کا تعلق صوبہ سندھ اور بلوچستان کے سنگ پر واقع ضلع جیکب آباد سے ہے، انکا شمار انقلابی، فعال اور متحرک علمائے کرام میں ہوتا ہے۔ علامہ صاحب اسوقت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان کی حیثیت سے ملی و قومی فرائض ادا کر رہے ہیں، جبکہ اس سے قبل ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکرٹری جنرل اور اس سے پہلے ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے سیکرٹری جنرل بھی رہ چکے ہیں۔ علامہ مقصود علی ڈومکی ہمیشہ ملی معاملات کے حل میں پیش پیش رہتے ہیں اور ملکی و بین الاقوامی حالات پر بھی اچھی نظر رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے یوم انہدام جنت البقیع اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی مسئلہ فلسطین پر امت مسلمہ کو کی جانیوالی نصیحتوں کے حوالے سے علامہ مقصود ڈومکی کیساتھ ایک تفصیلی ویڈیو انٹرویو کیا، جو قارئین کے پیش خدمت ہے، (انٹرویو کو طولانی ہونے کیوجہ سے دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، دوسرا حصہ ملاحظہ فرمائیں)۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 866057

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/866057/ایم-ڈبلیو-پاکستان-کے-مرکزی-ترجمان-علامہ-مقصود-علی-ڈومکی-کا-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو-حصہ-دوئم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org