QR CodeQR Code

مولانا خورشید احمد قانونگو کا امام خمینی (رہ) کی برسی پر خصوصی انٹرویو

3 Jun 2020 11:57

جموں و کشمیر انجمن حمایت الاسلام کے سربراہ کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ امام خمینی (رہ) کے تمام لمحات و مراحل اللہ کیلئے تھے، تمام امور اللہ کیلئے تھے اور اخلاص کی انتہا تھی، پھر اللہ نے اس رہنماء کے خلوص کی جزاء انقلاب اسلامی ایران کے طور پر عنایت فرمائی۔ انہوں نے کہا کہ آج اگر کوئی اس انقلاب کا مخالف ہے تو وہ صرف اپنے ذاتی مفادات کے تحفظ کیوجہ سے مخالف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس انقلاب نے ملت اسلامیہ کو باہم جوڑنے اور متحد کرنیکے حوالے سے نمایاں رول ادا کیا ہے۔ مولانا خورشید احمد قانونگو نے کہا کہ امریکہ کبھی بھی سعودی عرب کا دوست نہیں ہوسکتا۔


مولانا خورشید احمد قانونگو صاحب کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے شہر خاص سرینگر سے ہے، وہ وادی بھر میں دینی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں اور جموں و کشمیر کی دینی و فلاحی تنظیم انجمن حمایت الاسلام کے سربراہ بھی ہیں۔ گذشتہ ایام ایران کا دورہ کیا اور پھر اپنے تفصیلی سفرنامے کو تحریر کیا، جو وادی کشمیر کے اکثر اخبارات میں شائع ہوا۔ آج امام خمینی (رہ) کی برسی کی مناسبت پر اسلام ٹائمز کے نمائندے نے مولانا خورشید احمد قانونگو سے امام راحل (رہ) کی زندگی کے نمایاں کارنامے، انقلاب اسلامی ایران کی اہمیت و افادیت اور اس انقلاب کے اثرات و ثمرات پر ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا۔ اس دوران مولانا خورشید احمد قانونگو نے کہا کہ امام خمینی (رہ) کے تمام لمحات و مراحل اللہ کیلئے تھے، تمام امور اللہ کیلئے تھے اور اخلاص کی انتہا تھی، پھر اللہ نے اس رہنماء کے خلوص کی جزاء انقلاب اسلامی ایران کے طور پر عنایت فرمائی۔ انہوں نے کہا کہ آج اگر کوئی اس انقلاب کا مخالف ہے تو وہ صرف اپنے ذاتی مفادات کے تحفظ کیوجہ سے مخالف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس انقلاب نے ملت اسلامیہ کو باہم جوڑنے اور متحد کرنے کے حوالے سے نمایاں رول ادا کیا ہے۔

مولانا خورشید احمد قانونگو نے کہا کہ امریکہ کبھی بھی سعودی عرب کا دوست نہیں ہوسکتا ہے بلکہ وہ دوستی کے بہانے سعودی عرب کا تشخص مٹانے کے درپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے
حکمرانوں کو امام خمینی (رہ) کے اس دردمندانہ پیغام کو سمھجنا چاہیئے، جس میں انہوں نے ملت اسلامیہ کے رہنماؤں کو متحد رہنے کی تلقین کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر اور ایران کے درمیان دینی، ملی و تہذیبی رشتہ آج کا نہیں بلکہ اسوقت سے ہے جب میر سید علی ہمدانی (رہ) ایران سے تبلیغ و ترویج دین اسلام کیلئے وادی کشمیر وارد ہوئے تھے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 866345

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/866345/مولانا-خورشید-احمد-قانونگو-کا-امام-خمینی-رہ-کی-برسی-پر-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org