0
Friday 5 Jun 2020 21:39

جہانیاں، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام مسیحی خاندانوں میں راشن کی تقسیم (ویڈیو رپورٹ)

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید محمد ثقلین

مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کی جانب سے لاک ڈاون سے متاثرہ جہانیاں کی مسیحی برادری میں راشن تقسیم کیا گیا۔ راشن کی تقسیم کی تقریب چرچ آف پاکستان جہانیاں میں منعقد ہوئی، تقریب میں مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنما علامہ اقتدار حسین نقوی نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر پچاس سے زائد مستحق اور متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ عالمی وبا کی صورت میں پیش آنے والی مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں اقلیتوں کی بھی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔ جہاں ہم مسلمانوں کی مدد کر رہے ہیں، وہاں پر ہمیں چاہیئے کہ ہم مشکل کی اس گھڑی میں ان مسیحی بھائیوں کی بھی مدد کریں، ہمارے نبی اور ہمارا دین اسلام ہمیں انسانیت کا درس دیتا ہے۔ انسانیت کا تقاضا ہے کہ اس وقت پاکستان میں جتنے بھی مسالک اور مذاہب ہیں، بلاتفریق سب کی خدمت کی جائے۔ اس موقع پر مسیحی کمیونٹی کے رہنماں شہزاد مسیح اور فاروق مسیح نے مجلس وحدت مسلمین کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر المجلس ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل ضلع خانیوال کے مسئول سید عدیل حیدر زیدی بھی موجود تھے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos
خبر کا کوڈ : 866794
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش