0
Sunday 7 Jun 2020 04:19
امام خمینی نے حقیقی طور پر وارث انبیاء کا کردار ادا کیا، علامہ ناصر عباس جعفری

برسی امام خمینی (رہ) کی مناسبت سے مختلف شخصیات کا اظہار خیال (ویڈیو رپورٹ)

رہبر انقلاب اسلامی نے اپنی جرات سے مضبوط طاقتوں کو شکست دی، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر
متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس اے زیدی

رہبر و بانی انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینی (رہ) کی 31ویں برسی کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ امام خمینی (رہ) کی جدوجہد ہمارے لئے مثال ہے کہ پہلے خود کو اندر سے پاک کرو اور پھر انسانیت و معاشرے کی اصلاح کیلئے نکلو، نفسانی خواہشات کے بت کو پاش پاش کرکے ہی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔ اور امام خمینی (رہ) نے یہ کرکے دکھایا۔ جمعیت علمائے پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کا کہنا تھا کہ رہبر انقلاب اسلامی ایران امام خمینی کی جدوجہد اس بات کی طرف واضح اشارہ کرتی ہے کہ اگر مسلمانان عالم آج بھی استقامت اور جرات کا مظاہرہ کریں تو کامیابی ان کے قدم چومے گی، کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ اسلام دشمن اور استعماری طاقتوں کو شکست دی جاسکتی ہے، لیکن امام خمینی (رہ) نے یہ کرکے دکھایا۔

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء ملک اقرار حسین کا کہنا تھا کہ امام خمینی (رہ) نے دنیا کے پسے ہوئے اور مظلوم طبقہ کو عزت سے جینے کا طریقہ سکھایا، امام خمینی (رہ) ایمان کی کامل ترین منزل پر فائز تھے۔ علامہ اصغر عسکری نے کہا کہ آج امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو جس شکست کا سامنا ہے، یہ امام خمینی (رہ) کے پیش کردہ نظریہ کیوجہ سے ممکن ہوا، امام خمینی نے ہی امریکائی اسلام اور اسلام ناب محمدی (ص) کی حقیقی تشریح کی۔ مزید احوال اس ویڈیو رپورٹ میں جانیئے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos
خبر کا کوڈ : 867038
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش