QR CodeQR Code

سینیئر صحافی و کالم نگار حیدر جاوید سید کا خصوصی انٹرویو

7 Jun 2020 19:36

اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں نامور کالم نگار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاسی رویئے پروان نہ چڑھنے کی وجہ جہاں خود سیاست دان ہیں، وہیں اسٹیبلشمنٹ کا بھی اس میں خاص ہاتھ ہے، سیاست دانوں کو بدنام کرنے اور انہیں خراب کرنے کیلئے باقاعدہ کام کیا گیا ہے، پاکستان میں جب سے غیر جماعتی الیکشن ہوئے، اسوقت سے ملک سے نظریاتی سیاست رخصت ہوگئی ہے۔ اب بھی تمام سیاسی جماعتوں میں سے پیپلزپارٹی ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے، جو کسی حد تک نظریاتی بنیاد پر قائم اور آگے بڑھ رہی ہے۔


حیدر جاوید سید 1973ء سے شبعہ صحافت سے وابستہ ہیں، وہ مصنف اور کالم نگار ہیں، بنیادی تعلق جنوبی پنجاب کے علاقے ملتان سے ہے، انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو، ضیاء الحق، محترمہ بےنظیر بھٹو شہید، نواز شریف، پرویز مشرف کے ادوار دیکھے ہیں، ضیاء الحق کے دور میں جیل کی ہوا بھی کھا چکے ہیں، مختلف سماجی و سیاسی ایشوز پر اپنا اظہار خیال کھل کر کرتے ہیں، عالمی حالات پر بھی خاص نگاہ ہے۔ اسلام ٹائمز نے حیدر جاوید سید کا خصوصی انٹرویو کیا ہے، جو امید ہے کہ تاریخ کے طالب علموں کیلئے ایک بڑا سرمایہ ثابت ہوگا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 867142

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/867142/سینیئر-صحافی-کالم-نگار-حیدر-جاوید-سید-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org