0
Wednesday 10 Jun 2020 19:14

پنجاب اسمبلی، جنت البقیع کی تعمیر کے حوالے سے قرارداد متفقہ طور پر منظور

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ جنت البقیع مدینہ منورہ میں حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک کی تعمیر کیلئے متفقہ قرارداد منظور کرلی گئی۔ قرارداد پارلیمانی لیڈر پیپلز پارٹی اور پی پی 95 سے رکن پنجاب اسمبلی سید حسن مرتضیٰ نے حضرت فاطمۃ الزہرا کا روضہ مبارک بنوانے کیلئے پیش کی۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومتِ پاکستان جنت البقیع میں دختر رسول حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کا روضہ مبارک بنوانے کیلئے سفارتی تعلقات استعمال کرے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اگر روزہ مبارک کی تعمیر کیلئے مالی وسائل کا مسئلہ ہے تو وہ اخراجات میں خود ادا کروں گا۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا، دختر رسول، حسنین کریمین کی والدہ محترمہ اور خواتین جنت کی سردار ہیں۔ ان کے روضہ مبارک کی تعمیر کیلئے حکومت پاکستان سعودی حکومت سے رابطہ کرے اور سفارتی تعلقات استمعال کرکے روضہ مبارک کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے۔
 
خبر کا کوڈ : 867628
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش