0
Monday 15 Jun 2020 15:52

مولوی اشرف جلالی کی گستاخی پر شیعہ، سنی علمائے کرام کا شدید ردعمل (ویڈیو رپورٹ)

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل زیدی

مولوی اشرف جلالی کی جانب سے گذشتہ دنوں دختر رسول (ص)، سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمۃ الزہراء (س) کی شان اقدس میں کی جانے والی گستاخی پر امت مسلمہ کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ اس حوالے سے شیعہ علماء کونسل کے رہنماء علامہ سید اشتیاق کاظمی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اشرف جلالی نے صرف توہین زہراء (س) ہی نہیں بلکہ توہین رسالت (ص) بھی کی ہے، حکومت کی جانب سے اس گستاخی پر اب تک کوئی ایکشن نہ لیا جانا سمجھ سے بالاتر ہے، مولوی جلالی قانونی چارہ جوئی کیلئے تیار رہیں۔ دریں اثناء اہلسنت کے معروف عالم دین مولانا برکات احمد چشتی کا کہنا تھا کہ بی بی پاک (س) کی ذات اقدس کیساتھ خطا کا لفظ بھی منسوب کرنا ناقابل برداشت ہے، یہ ہرگز اہلسنت کا عقیدہ نہیں، اشرف جلالی کو بلاتاخیر اعلانیہ طور پر معافی مانگنی چاہیئے، انہوں نے پوری امت مسلمہ کے دلوں کو دکھی کیا ہے۔

اس کے علاوہ مولانا محمد یٰسین قادری نے کہا کہ سیفی علی خان کو گستاخ قرار دینے والے آج مخدومہ کائنات (س) کی شان میں کی جانے والی گستاخی پر کیوں خاموش ہیں۔؟ معروف مذہبی اسکالر مولانا جے اے حق محمد نے اس حوالے سے دربار عالیہ گولڑہ شریف کا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ اشرف جلالی نے اپنی سوچ کو پیر مہر علی شاہ صاحب سے جوڑ کر خیانت کی ہے، یہ ہرگز اہلسنت کا عقیدہ نہیں بلکہ ناصبیت اور خارجیت کی سوچ ہے۔ ہم بی بی فاطمہ (س) کی شان اقدس میں کی جانے والی گستاخی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ (مزید احوال اس ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔) قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos
خبر کا کوڈ : 868719
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش