QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل سید علی رضوی کا خصوصی انٹرویو(پہلا حصہ)

15 Jun 2020 20:31

اسلام ٹائمز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے سید علی رضوی نے سکردو کے دو حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقابلہ کسی جماعت سے نہیں بلکہ کرپٹ مافیا سے ہے، عوام اور خطے کے حقوق کیلئے ہر دم کوششیں کرتے رہیں گے۔


سید علی رضوی مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سربراہ اور معروف عالم دین ہیں۔ جی بی میں ایم ڈبلیو ایم کو سید علی رضوی کی وجہ سے ہی نئی زندگی ملی۔ سبسڈی بحالی تحریک سے لے کر ٹیکس کیخلاف احتجاج تک کی تمام تحریکوں میں سید علی رضوی کا بنیادی کردار رہا۔ مزاحمتی سیاست اور انتظامی جبر کیخلاف آواز اٹھانے کی پاداش میں ان کا نام فورتھ شیڈول میں بھی شامل کیا گیا۔ عوامی ایکشن کمیٹی جی بی کے پلیٹ فارم سے خطے میں مذہبی ہم آہنگی اور اتحاد بین المسلمین کیلئے ان کے کردار کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ اس وقت جی بی حکومت کی مدت پوری ہونے میں صرف آٹھ دن باقی ہیں اور جی بی کے عام انتخابات کا دنگل باقاعدہ طور پر سج چکا ہے۔ اسلام ٹائمز نے جی بی الیکشن کے حوالے سے سید علی رضوی سے تفصیلی انٹرویو کیا ہے۔ جس کا پہلا حصہ پیش کیا جا رہا ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 868789

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/868789/ایم-ڈبلیو-گلگت-بلتستان-کے-سیکرٹری-جنرل-سید-علی-رضوی-کا-خصوصی-انٹرویو-پہلا-حصہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org