QR CodeQR Code

مولانا بلال احمد کرمانی کا اشرف جلالی کو منہ توڑ جواب

18 Jun 2020 15:24

جموں و کشمیر مرکز العلوم الاسلامیہ کے سربراہ کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیلئے ریکارڈ کئے گئے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ اہلبیت اطہار (ع) معصوم و محفوظ عن الخطا ہوتے ہیں اور ڈاکٹر آصف اشرف جلالی نے فاطمہ زہرا (س) کی شان میں جو گستاخی کی ہے، اسے جلد معافی مانگنی اور توبہ کرنی چاہیئے۔


مولانا سید بلال احمد کرمانی کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے شہر سرینگر سے ہے، قمرواری سرینگر میں ایک اہم تعلیمی ادارہ ’’سلسبیل ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ‘‘ جسکا قیام 17 برس قبل عمل میں لایا گیا، وہ اس ادارے کے سرپرست ہیں، اسکے علاوہ مرکز العلوم الاسلامیہ کشمیر کے سربراہ بھی ہیں، مرکز العلوم الاسلامیہ ایک فلاحی انجمن ہے، اس میں دارالعلوم کا بھی منفرد کانسپٹ ہے، بلال احمد کرمانی کا ماننا ہے کہ نئی نسل کو اسلامی تعلیمات کیساتھ ساتھ دنیاوی علوم سے بھی آراستہ کرنا ہوگا، تاکہ وہ ممبر و محراب تک محدود نہ رہیں بلکہ دنیا کے ہر شعبے میں اپنا مثالی کارنامہ انجام دے سکیں، مولانا بلال کرمانی جموں و کشمیر اسلامک مشن کے بانی بھی ہیں، مقبوضہ کشمیر کے مضافاتی علاقہ ناربل میں امام جمعہ کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں، اتحاد بین المسلمین و باہمی بھائی چارگی کے حوالے سے جموں و کشمیر میں انکا کردار لاثانی ہے، ایک اہم نشست کے دوران مولانا بلال احمد کرمانی نے اسلام ٹائمز کیلئے ایک ویڈیو پیغام ریکارڈ کروایا، جس میں انہوں نے ڈاکٹر اشرف جلالی کو بنت رسول اللہ (ص) حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شان میں توہین کرنے پر منہ توڑ جواب دیا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 869380

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/869380/مولانا-بلال-احمد-کرمانی-کا-اشرف-جلالی-کو-منہ-توڑ-جواب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org